ڈالر سمگلر حسینہ ایان علی کی ملک سے روانگی بارے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، اعلی حکومتی شخصیت نے دبئی منتقل کرنے کی تمام تر ذمہ داری ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی

پیر 30 نومبر 2015 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء) معروف ڈالر سمگلر حسینہ ایان علی کی ملک سے روانگی بارے انتظامات مکمل کر لئے گئے ایک اعلی حکومتی شخصیت نے دبئی منتقل کرنے کی تمام تر ذمہ داری ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ پاسپورٹ آج ( پیر) کو ملنے کی صورت میں اگلے 72 گھنٹوں میں ایان علی دبئی ہوں گی ایک سیٹھ نے 50 لاکھ روپے بطور اخراجات ادا کرنے کے لئے بھی ایان علی سے رابطہ کیا ہے ۔

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ایان علی نے حکام کو والدہ کی بیماری کی تفصیلات بتا کر اس بات کی ضمانت حاصل کر لی ہے کہ انہیں ای سی ایل میں جس پر ایان علی نے مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے پروگرام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار لطیف خان کھوسہ بھی ان کے ساتھ دبئی جا سکتے ہیں تاہم اس بارے تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بڑے وثوق سے بتایا کہ ایان علی کے معاملے میں کافی اوپر سے یعنی اعلی ترین حکام کی دلچسپی ہے جس کی وجہ سے ان کو دبئی جانے میں مشکلات پیش نہ آنے کے قومی امکانات ہیں جبکہ کراچی کے ایک سیٹھ نے 50 لاکھ روپے کی خطیر رقم ایان علی کو سفری اخراجات کے لےء دی ہے جس کی ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے متوقع نام ہونے کے باوجود بئی جانے کی اجازت مل جائے گی ۔

ایک اعلی حکومتی شخصیت مسلسل اس معاملے میں دوڑ دھوپ میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخصیت نے دبئی حکام سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے اور جیسے ہی ایان علی کو پاسپورٹ واپس ملے گا اس کے 48 گھنٹوں بعد وہ بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے دبئی روانہ ہو جائیں گی بحری راتہ بھی اختیار کر سکتی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا سے کم سے کم رابطہ رکھیں اور صرف اپنی اگلی منزل پر نظر رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :