موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے دنیاکے ساتھ مل کرکام کریں گے، نوازشریف، عالمی کانفرنس کے سامنے اپنا نقطہ نظرپیش کریں گے ،پیرس میں میڈیاسے گفتگو

پیر 30 نومبر 2015 09:38

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30نومبر۔2015ء)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے دنیاکے ساتھ مل کرکام کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کاکہناتھاکہ موسمی تبدیلی کے حوالے سے چیلنجزسے نمٹناہم سب کی ذمہ داری اورفرض ہے ۔موسمی تبدیلی کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے پوری دنیاکومل کرکام کرناہوگا۔اس حوالے سے عالمی کانفرنس کے سامنے ایک نقطہ نظرپیش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان بھی شکارہوچکاہے ،طرح طرح کی آفات نمودارہوتے جاتے ہیں ،اس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کیلئے لائحہ عمل تیارکرناچاہئے

متعلقہ عنوان :