یکم دسمبر سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان

اتوار 29 نومبر 2015 10:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔ یکم دسمبر سے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول ایک روپے پانچ پیسے سستا کرنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے بیالیس پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔

سمری میں مٹی کا تیل اناسی پیسے فی لیٹر سستا کر نے کی سفارش کی گئی ہے، لائٹ ڈیزل چھتیس پیسے فی لیٹر سستا کرنے اور ہائی اوکٹین ستاسی پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اضافی جی ایس ٹی کی وجہ سے عوام کو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف نہیں دیا گیا۔ سمری کی منظوری کے بعد نئی قمیتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :