پرویزمشرف کے خلاف غازی ر شید قتل کیس کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی ،میڈیل بورڈ کی طرف سے جاری سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزم کے وکیل کو آئندہ سماعت پر مزید دلائل دینے کی ہدایت

اتوار 29 نومبر 2015 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت بارہ دسمبر تک ملتوی کردی۔ جمعہ کے روز اسلام آباد کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم پرویز مشرف کی جانب سے ملک طاہر ایڈووکیٹ اور جبکہ لال مسجد کی جانب سے طارق اسد عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں ملزم کے وکیل نے ملزم کی عدالت سے مکمل استثنیٰ کے لئے دلائل دیئے اور موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی تھی۔ وکیلی ملزم فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ گئے اور عدالت نے ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

دو نومبر 2015 کو چار رکنی ڈاکٹروں پر مشتمل تازہ میڈیکل بورڈ مرتب کرنے کیلئے بورڈ تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ جو ڈاکٹر ندیم میمن‘ ڈاکٹر رفیع‘ ڈاکٹر امتیاز ہاشمی اور ڈاکٹر طارق محمود پر مشتمل تھا جنہوں نے مشرف کو آپریشن کیلئے بیرون ملک بھیجنے کی رائے دی۔

وکیل ملزم نے میڈیل بورڈ کی طرف سے جاری سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کردیا گیا۔ لہذا ملزم کی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 205 ‘ 317 اور 541 کے تحت مستقل حاضری کی درخواست منظور کی جائے ۔ ملزم کے وکیل کو عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :