کھیل کوگندی سیاست کاشکار نہیں ہوناچاہئے،انتہاپسندی بھارت میں ہے،پاکستان میں نہیں،سعدرفیق ،بھارت جنگی جنون ختم کرے، جغرافیہ بدلاجاسکتاہے، وفاقی وزیرریلویز کی میڈیاسے گفتگو

اتوار 29 نومبر 2015 10:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29نومبر۔2015ء) وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ کھیل کوگندی سیاست کاشکار نہیں ہوناچاہئے۔انتہاپسندی بھارت میں ہے،پاکستان میں نہیں،بھارت جنگی جنون ختم کرے، جغرافیہ بدلاجاسکتاہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ اپنے حلقے چوہنگ ،میں گورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکلول چوہنگ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد نے کہاکہ بھارت انتہا پسند حکومت نے ملک کے سیکولر چہرے کوداغدار کردیا،ہم نے کبھی بھارت کی مخالفت ہرووٹ نہیں مانگے۔ایک سوال پرخواجہ سعدرفیق نے کہاکہ بھارت اپنا رویہ دیکھے اوربھارتی سول سوسائٹی سوچے کے ہمسائے بدلے نہیں جاتے،ہمیں جنگ و جدل کی بجائے ہمیں اچھے ہمسائے اورپرامن اندازکو اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں ہندو اورمسیحی برادری محفوظ ہے لیکن بھارت میں مسلمان اور مسیحی کمیونٹی غیرمحفوظ ہوگئے ہیں۔مودی اور اس کے ساتھیوں کے رویے کی وجہ سے جو نقصان بھارت کوہورہاہے وہ پہلے نہیں ہوا۔