اسمبلیوں میں چور ، ڈاکو بیٹھے ہیں، نوجوان مقابلے کیلئے کھڑے نہ ہوئے تو چور ڈاکوؤں کے بچے حکومت میں آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ، عمران خان ،جوڈیشل کمیشن نے دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں نہیں دیں اسلئے آج بلدیاتی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہورہی ہے ، ڈیزل پر جی ایس ٹی پچاس فیصد بڑھنے والی ہے اتنے مشرف آمریت کے دور میں بھی مہنگائی اور حالات خراب نہیں تھے جتنے آج ہیں، ضمنی انتخابات کے دوران نواز شریف اڑھائی ارب روپے پیکج کا اعلان اور طارق فضل چوہدری اسلام آباد میں جلسے کریں تو ٹھیک ہے لیکن عمران خان جلسہ کرے قانون کی خلاف ورزی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ؟، زرداری سوئس بینکوں میں چھ ارب روپے لے کر گئے ،انہیں پتہ تھا کہ چور کبھی چور کو نہیں پکڑتا ، نواز شریف پر 12کیسز نیب میں ہیں آخر ان کو کیوں نہیں پکڑا جاتا ،؟چیئرمین پی ٹی آئی کا ترامڑی چوک پر جلسہ سے خطاب

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لودھراں میں ضمنی انتخابات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف اڑھائی ارب روپے پیکج کا اعلان کریں اور طارق فضل چوہدری بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے تمام حلقوں میں خطاب کریں تو ٹھیک ہے لیکن اگر پارٹی چیئرمین عمران خان جلسہ سے خطاب کریں تو قانون کی خلاف ورزی ہے آخر یہ کہاں کا انصاف ہے ؟آصف زرداری سوئس بینکوں میں چھ ارب روپے لے کر گئے کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ چور کبھی چور کو نہیں پکڑتا ، نواز شریف پر 12کیسز نیب میں ہیں آخر ان کو کیوں نہیں پکڑا جاتا ، اسمبلیوں میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں نوجوان مقابلے کیلئے کھڑے نہ ہوئے تو چور ڈاکوؤں کے بچے حکومت میں آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ، جوڈیشل کمیشن نے دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں نہیں دیں اس لئے آج بلدیاتی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی ہورہی ہے ، ڈیزل پر جی ایس ٹی پچاس فیصد بڑھنے والا ہے، اسحاق ڈار نیا ٹیکس لگانے والے ہیں اتنے تو مشرف آمریت کے دور میں بھی مہنگائی اور حالات خراب نہیں تھے جتنے آج ہیں،دھرنے سے عوام باشعور ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عمران خان نے ترامڑی چوک پر پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کو توڑ کریہاں اپنے ٹا ئیگرز کے پاس پہنچا ہوں عوام سے اپنے منشور کے حوالے سے بات کرنا کون سا جرم ہے میں کسی وزیر یا وزیراعظم کی طرح قوم کے قوم کے پیسے بانٹنے نہیں بلکہ اپنا منشور پیش کرنے آیا ہوں نواز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان سخت زبان استعمال کرتا ہے اس لئے ان کو اب میاں صاحب کہہ کر پکاروں گا نواز شریف جب کرکٹ کھیلتے تھے تو اپنا ایمپائر کھڑا کردیتے تھے اگر نواز شریف نے اپنی زندگی میں کوئی کام دیانتداری سے کیا ہوتا تو آج الیکشن ٹھیک ہوتے لیکن ان کا اپنا ایک وزیر تمام حلقوں میں گھوم رہا ہے تو اس کیلئے کوئی قانون کی پاسداری نہیں ہے لیکن عمران خان کیلئے سارے قانون ہیں عمران خان نے آصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے چھ ارب روپے سوئٹزرلینڈ میں پڑے ہیں وہ عوام کے پیسے پاکستان میں نہیں لائے گئے ہمیں اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ اگر ہم اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہونگے تو پھر آصف علی زرداری جیسے اور کرپٹ لوگ شیر بن جائینگے ۔

126دنوں کے دھاندلی کیخلاف دھرنا دیا جس میں جوڈیشل کمیشن نے جواب دیا کہ اڑھائی کروڑ ووٹ غیر قانونی تھے اگر جوڈیشل کمیشن اس وقت دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں دے دیتا تو آج بلدیاتی انتخابات میں کھلے عام دھاندلی نہ ہورہی ہوتی ۔ عمران خان نے کہا کہ اسمبلیوں میں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں اگر نوجوان ان چور اور ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے کیلئے کھڑے نہ ہوئے تو ان کے بچے حکومت میں آنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں ہم قانون کی بالادستی اور نیا قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری چھ ارب روپے سوئٹزلینڈ میں لیکر گئے کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ چور چور کو نہیں ہاتھ نہیں ڈالتا ہے اسی طرح نواز شریف پر بھی نیب میں 12کیسز ہیں آخر ان کو کیوں نہیں پکڑا جاتا بڑے بڑے پراجیکٹ لگا کر بڑی بڑی کمیشن حاصل کی جاتی ہیں مسلم لیگ (ن) کے آنے سے پہلے فی کس 35ہزار روپے پاکستان پر قرضہ تھا جو اب بڑھ کر فی کس ایک لاکھ دس ہزار ہوگیا ہے ۔

مہنگائی کا نقصان عوام کو جبکہ قرضے حاصل کرنے کا فائدہ سایستدانوں کو ہوتا ہے ڈیزل پر اب جی ایس ٹی میں پچاس فیصد اضافہ ہونے جارہا ہے اسحاق ڈار بھی نئے ٹیکس لگانے والے ہیں عوام کو ان لوگوں کیخلاف ووٹ دیکر ان کو سزا دینی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کل ایک نئی ایف آئی آر کٹ جائے گی لیکن اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے ایسے حالات تو مشرف کے آمرانہ دور میں بھی نہیں تھے جو آج ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ سپیکر کے الیکشن میں تمام جماعیں ایک طرف لیکن تحریک انصاف ایک طرف تھی کیونکہ تحریک انصاف کو کسی کی ضرورت نہیں اسے صرف عوام کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلسوں میں اتنے پٹواری اکٹھے نہیں کرسکتے جتنے ان کو ڈر ہے کہ تحریک انصاف عوام کو اکٹھا کرلے گی