پاک فوج دنیا بھر میں قیام امن کی کوششوں کو اپنا فرض سمجھتی ہے،آرمی چیف ، سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کرتی رہے گی، آپریشن ضرب عضب کے باوجود پاک فوج اقوام متحدہ کے چھ امن مشن میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، جنرل راحیل شریف کا آئیوری کوسٹ کا دورہ،عالمی من مشن میں تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 09:43

عابد جان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28نومبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا بھر میں قیام امن کی کوششوں کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جمعہ کے روز آئیوری کوسٹ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے پورا دن افسروں اور جوانوں کے ساتھ گزارا اور جوانوں سے خطاب میں انہوں نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک جوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخر کرتا ہے پاک فوج اقوام متحدہ کیلئے اپنے تاریخی کردار پر فخرکرتا ہے پاک فوج اقوام متحدہ کے امن مشن میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ اور عالمی امن کی کوششوں کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج ابھرتے ہوئے چیلنز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے اور دنیا میں سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے کام کرتی رہے گی۔ آپریشن ضرب عضب کے باوجود پاک فوج اقوام متحدہ کے چھ امن مشن میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔