مشرف کی ٹیم ن لیگ میں رکھنے پرپارٹی میں تناوٴاورپرانے کارکنوں کوتشویش ہے ،اقبال ظفرجھگڑا،ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے نوازشریف بہترین ہیں ،چوہدری نثاراورخواجہ آصف کامعاملہ ذاتی ہے،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 26 نومبر 2015 09:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء)مسلم لیگ ن کے راہنمااقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ مشرف کی ٹیم ن لیگ میں رکھنے پرپارٹی میں تناوٴاورپرانے کارکنوں کوتشویش ہے ،ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے نوازشریف بہترین ہیں ،چوہدری نثاراورخواجہ آصف کامعاملہ ذاتی ہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں اقبال ظفرجھگڑاکاکہناتھاکہ نوازشریف محب وطن شخصیت ہیں ،دھرنوں کے دوران نوازشریف نے صبرسے کام لیا،وہ سب کوساتھ لیکرچلتے ہیں ،اورملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے نوازشریف بہترین ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گڈگورننس مسلم لیگ ن کے منشورکاحصہ ہے ،گڈگورننس کے معاملات میں کمزوریاں موجودہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہاکہ وزیروں کی فوج نہیں چاہتے ،ڈھائی سال حکومت کوچینلنجزکاسامنارہا،حکومت اپنی مدت پوری کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آرکی پریس ریلیزسے کوئی پریشانی نہیں اورنہ ہی نوازشریف پریشان ہوتے ہیں ،فوج میں ہرجرنیل ایک ہی سوچ کانہیں ہوتاملک کوچلنے کے لئے جمہوریت کے سہارے کی ضرورت ہے ،ملکی مفادمیں اندرونی معاملات کوبرداشت کرناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثارنیشنل ایکشن پلان پرتوجہ دے رہے ہیں ،نیشنل ایکشن پلان کسی ایک کے خلاف نہیں ہوناچاہئے ،آپریشن سے متاثرہ علاقوں کے متاثرین کی بحالی کامسئلہ اولین ترجیح ہے ،متاثرین کوواپس بھیجنے کاسلسلہ جاری ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں ترقی ہوگی ،اقتصادی راہداری منصوبہ کامیاب ہوگا۔ایک سوال پرکہاکہ وزیرداخلہ چوہدری نثاراوروزیردفاع خواجہ آصف کامعاملہ ذاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پرانے دوستوں نے مشکل وقت میں میاں نوازشریف کاساتھ دیا،مشرف کی ٹیم ن لیگ میں رکھنے پرپارٹی میں تناوٴہے اورپرانے دوستوں کواہم عہدوں پرمشرف کی ٹیم رکھنے پرتشویش ہے۔