شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل کی قرآن و سنت کے مطابق رہنمائی دی جائے،شاہد اوکرزئی کی وفاقی شرعی عدالت میں درخواست

جمعرات 26 نومبر 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء) مناسب حج کے دوران شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل کی قرآن و سنت کے مطابق مسلمانوں کو رہنمائی دی جائے اور وفاقی شرعی عدالت اس بارے جائزہ لے کر فیصلہ دے۔

(جاری ہے)

شاہد اوکرزئی نے وفاقی شرعی عدالت میں شرعی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے بعض معاملات پر قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ دینے کی استدعا کی ہے درخواست گزار نے سوال اٹھایا ہے کہ کنکریاں مارنے کا عمل قرآن میں شامل ہے کیا حضرت ابراہیم یا الله کے کسی پیغمبر یا ان کے بچوں نے یہ حق استعمال کیا ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل قران مجید کے تحت طے شدہ نہیں ہے جبکہ ریاستی مذہب شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل ضروری قرار دیتا ہے اور حج کی کتابوں میں اس کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ خانہ کعبہ امن کی جگہ ہے اور اسے موت اور خطرے کا گھر نہیں بنایا جاسکتا۔ درخواست گزار آل یعقوب سے ہوتے ہوئے اس معاملے میں خاموش نہیں رہ سکتا۔ اس مرتبہ بھی 2100 سے زائد افراد شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل کے دوران پاؤں کے نیچے کچلے گئے۔ اس حوالے سے رہنمائی دی جائے۔