کراچی ،ایم کیوایم کورنگی سیکٹر آفس پررینجرز کاچھاپہ ،سیکٹر انچارج اوربلدیاتی امیدواروں سمیت متعدد کارکناں کوحراست میں لے لیا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 09:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26نومبر۔2015ء) ایم کیوایم کورنگی سیکٹر آفس پررینجرز کاچھاپہ سیکٹر انچارج اوربلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سمیت معتدد کارکنوں کوحراست میں لے لیاگیا،تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ایم کیوایم کے سیکٹر آفس پررینجرز نے چھاپہ مارکرکارکنوں کوحراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،آپریشن تقریبا بیس منٹ تک جاری رہا ،رینجرز کے جانے کے بعد ایم کیوایم کے کارکنان سیکٹر آفس پرجمع ہوگئے جن میں ارکان اسمبلی معین الدین پیرزادہ کورنگی سیکٹر آفس پہنچ گئے ان کاکہنا ہے کہ ہمارے کارکنوں کوبلاجواز گرفتار کیاگیاہے،ہمارے کارکنان انتخابی کاموں میں مصروف تھے ۔

متعلقہ عنوان :