لاہور ہائیکورٹ نے ناول نگار عمیرہ احمد کے ناول کو چرا کر ڈرامہ بنانے والے پروڈیوسر کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا

بدھ 25 نومبر 2015 09:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ناول نگار عمیرہ احمد کے ناول کو چرا کر ڈرامہ بنانے والے پروڈیوسر کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس یاور علی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نجی پروڈکشن ہاوس کے پروڈیوسر نے ناول نگارعمیرہ احمد کے ناول کو چرایا اور بغیر اجازت "تھوڑا آسمان" نامی ڈرامہ بنا ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ناول کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے۔عدالت نے پروڈیوسر کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :