بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے تمام حکومتی اداروں کو متحرک کیا جائے گا ،چوہدری نثار ،وزیر داخلہ سے لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں برطانوی وفد کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال

بدھ 25 نومبر 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء)برطانیہ کے ایوان ِ بالا کے رکن لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں برطانوی وفد کی وزیر ِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہاؤ س میں ملاقات کی،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام حکومتی اداروں کو متحرک کیا جائے گا ۔

وفد کے دیگر ارکان میں برطانوی نژاد سائبر ایکسپرٹ ا سٹیورٹ ہائیڈ ، محقق برائے ہاؤس آف لارڈز لاؤرا لیکن ، سینئر برطانوی سول سرونٹ ڈیوڈ ہالڈز ورتھ اور ارضیات اور ماحولیات کے ماہر مارٹن اسٹیورٹ بھی شامل تھے ۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام حکومتی اداروں کو متحرک کیا جائے گا ۔

غیر ممالک میں مقیم پاکستانی ہمارا ثاثہ ہیں اور حکومت ہر فورم پر انکے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن شش کو جاری رکھے گی ۔لارڈ نذیر نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں وزیر ِ داخلہ کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہا۔