ریحا م کہ فی الحال خا مو شی سے بطور اچھی بیوی اپنی عدت پوری کریں،عامر لیاقت کا ریحام خان کو مشوری

منگل 24 نومبر 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء) اینکر پرسن عامر لیاقت نے ریحا م کو مشورہ دیا ہے کہ ریحا م کہ فی الحال خا مو شی سے بطور اچھی بیوی اپنی عدت پوری کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کو کیا کرنا چاہیے تو عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ فی الحال انہیں کچھ اور کرنے کی بجائے اپنی عدت پوری کرنی چاہیے اور میڈیا پر آنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ واضح رہے کہ ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد لندن میں ہی مقیم ہیں جبکہ گذشتہ روز انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں مسلمان طلبا سے خطاب بھی کیا۔