ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سنٹرل جیل پشاور سے دوسرے جیل منتقل کرنے کے لئے وفاق سے رابطہ

منگل 24 نومبر 2015 09:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24نومبر۔2015ء)سنٹرل جیل پشاور میں بارکوں کی مسماری اور زیر زمین جیل منصوبے کے پیش نظرغداری کے الزام میں گرفتارڈاکٹر شکیل آفریدی کی جیل سے منتقلی کے لئے صوبے نے وفاق سے رابطہ کر لیا ہے اب تک پانچ مرتبہ وفاق سے رابطہ کیا جا چکا ہے تاہم وفاق کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے باوجوڈ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو منتقل نہیں کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جیل خانہ جات ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل کے بیشتر بارکوں کو مسمار کیا جا رہا ہے ۔ اور زیر زمین جیل کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جس کے باعث شدت پسند قیدیوں کو بھی مردان جیل منتقل کیا گیا ہے ۔ قیدیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوبارہ منتقل کرنے کے لئے وفاق سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ جیل کا تعمیراتی منصوبہ کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی موجودگی میں جیل میں تعمیراتی کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :