جن لوگو ں کو پارٹی سے نکالا انہیں ٹکٹ دیے جا رہے ہیں،پارٹی میں دھڑا بندی نہیں ہونی چاہیئے،رہنما تحریک انصاف جسٹس (ر)وجیہہ الدین

پیر 23 نومبر 2015 09:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر)وجیہہ الدین کے کہا ہے کہ جن لوگو ں کو پارٹی سے نکالا انہیں ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا پارٹی میں دھڑا بندی نہیں ہونی چاہیئے،پارٹی میں دھڑا بندی نہیں کرنا چاہتے ،دھڑے وہ بنائیں گے جو پیرا شوٹر ہوں گے۔

پارٹی میں قبضہ گروپ کو پیراشوٹر سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی پرقبضہ گروپ پیراشوٹر قابض ہے ،اس قبضہ گروپ پیرا شوٹر کی وجہ سے وہ کام نہیں کر سکے جو کرنا چاہتے تھے۔ جسٹس (ر)وجیہہ الدین کا مزید کہنا تھاکہ جنہیں پارٹی سے نکالا انہیں ٹکٹ دیے جا رہے ہیں،جہانگیر ترین اور علیم خان کو پارٹی سے نکالا گیا تھا پھر ب انہیں ٹکٹ دیے گئے۔ جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے کہا کہ لیڈر اور ورکر میں فرق نہیں ہونا چاہیئے اگر ایسا نہیں تو کرنا پڑے گا۔پارٹی تو ہمارا ٹریبونل ختم کر چکی ،لیکن پھر بھی پارٹی کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیں گے، پہلے بھی بغیر کسی مقصد پارٹی کے لیے کام کرتا رہا ہوں آگے بھی کرتا رہوں گا۔

متعلقہ عنوان :