کرنسی اسمگلنگ کیس ،ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا

پیر 23 نومبر 2015 09:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء) وزارت داخلہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مبینہ ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مبینہ ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر باقاعدہ طورپر نوٹیفکیسن جاری کردیا۔ وزارت داخلہ نے ماڈل آیان علی سے متعلق بیرون ملک فرار ہونے کی خبر پر ایکشن لے کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ ای سی سیال میں ایان علی کا نام ڈالنے کے بعد ان کی معمولی نقل و حرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :