نئے انتخابی اصلاحات :صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا صوابدیدی اختیار لیا جائے گا ، میڈیا رپورٹس

پیر 23 نومبر 2015 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء) صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کے صوابدیدی اختیارات چھن سکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابی اصلاحات بارے پارلیمانی پینل نے تجویز دی ہے کہ صدر سے عام انتخابات کی تاریخ دینے کا صوابدیدی اختیار لیا جائے ۔پینل کی سفارشات کے مطابق صدر مملکت اب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ساتھ اختیار شیئر کرے گا اور اس کے ساتھ مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئین یہ کہتا ہے کہ نئے انتخابات 60 دنوں کے اندر ہونے چاہئیں بشرطیکہ اسمبلیاں اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے سے پہلے تحلیل ہو جائیں اور اگر اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر لیں تو نئے انتخابات 90 دنوں کے اندر کرنے چاہئیں ۔ آئین کے مطابق صدر مملکت نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتا ہے اور الیکشن کمیشن اس کے مطابق انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتا ہے ۔ پارلیمانی کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات مرتب کرنی شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :