علماء نے قر بانیاں دیکر ملک بنا یا ہے اور اب دفاع بھی کریں گے ،مو لا نا فضل الرحمن،جہاد ا مقدس لفظ ہے اس لیکن اسے بد نام کیا جا رہا ہے ،اسلام اور جہاد کو پہاڑوں پر مو جو د چند لوگوں سے منسوب کیا جا رہا ہے ،امریکہ اور نیٹو نے افغانستان کو تبا ہ کر دیا جس کی وجہ افغانستان آج خانہ جنگی کا شکار ہے ،مساجد اور مدارس کیخلاف مغرب سازش کو نا کام بنائیں گے ،اسلام تو امن اور اعتدال پسند مذہب ہے دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی طرح نظریاتی تبدیلی بھی آرہی ہے ،بو نیر میں محمود غزنوی  کانفرنس سے خطاب

پیر 23 نومبر 2015 09:05

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ علماء نے قر بانیاں دیکر ملک بنا یا ہے اور اب دفاع بھی کریں گے ،جہاد ایک مقدس لفظ ہے اس لیکن اسے بد نام کیا جا رہا ہے ،اسلام اور جہاد کو پہاڑوں پر مو جو د چند لوگوں سے منسوب کیا جا رہا ہے ،امریکہ اور نیٹو نے افغانستان کو تبا ہ کر دیا ہے جس کی وجہ افغانستان آج خانہ جنگی کا شکار ہے ،،مساجد اور مدارس کیخلاف مغرب سازش کو نا کام بنائیں گے ،اسلام تو امن اور اعتدال پسند مذہب ہے دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی طرح نظریاتی تبدیلی بھی آرہی ہے ،جے یو آئی اسلام اور اسلامی نظریے پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے لیئے عہدے اور پیسوں سے زیادہ اہم اسلامی نظریہ ہے۔

مر کزی میڈیا سیل کے مطابق وہ بو نیر میں محمود غزنوی  کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس کانفرنس سے سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی کے ناظم عمومی مو لا نا عبد الغفور حیدری، قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ،وفاقی وزیر ہاؤسنگ الحاج اکرم خان درانی ،مو لا نا فضل علی حقانی،مو لا نا شجاع الملک ،مفتی فضل غفور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ ایک آزمائش سے گذر رہی ہے مغربی قوتوں نے افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجائی عراق کو تباہ کیالیبیا کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا شام کی حالت دیکھیں یمن کن حالات سے گذر رہا ہے انہوں نے کہا کہ فلسطین، سوڈان ،تیونس اور الجزائر میں مسلمانوں پر آگ برس رہی ہے مسلمان جل رہے ہیں بہت ہو چکا اب مزید سزانہ دیں انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کو اسلام کی دشمنی میں مسلمانوں پر جنگ مسلط کی تا کہ مسلمان کمزور ہوں انہوں نے کہا کہ یہ جنگ اقتصادی جنگ ہے دہشت گر دی کے خلاف جنگ نہیں یو رپ کی جنگ ایشیا کو کمزور کر نا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو پیغام مل رہا ہے کہ وہ یہ جنگ ہار چکا ہے امت مسلمہ اب آپ کے جبر کو برداشت کر نے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہر دور میں امت مسلمہ نے خونکے درد کو عبور کیا ہے آج بھی امت مسلمہ تاریخ دہرا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن امریکی غلامی قبول نہیں کر سکتے ہیں مو لا نا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس اور مساجد پر چھاپے بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے چند افراد کے نام پر مدارس کو بلیک میل کیاجا تا ہے ،چند افراد کا گروپ اگر کسی غلط کام میں شریک ہے تو لا کھوں افراد ملک کے استحکام اور پر امن پار لیمانی جدو جہد میں بھی مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ دین مدراس کے تحفظ کی جنگ جے یو آئی لڑ رہی ہے ۔

مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں کی نظریں پا کستان وسائل پر لگی ہیں انہوں نے کہا کہ پا کستان مخالف نہیں چاہتے پاک چین معاہ بار آوار ثابت ہوا س لیئے ہمیں اتحاد ویکجہتی مظاہرہ کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف بات کر نے والے دین سے بے زار ہیں ۔ وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ پا کستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اس میں مغربی کلچر قبول نہیں ہے تبدیلی والوں کے کار ناموں سے قوم مطمئن نہیںآ ئندہ انتخابات میں مالا کنڈ ڈویژن سمیت پورے ملک میں ہماری حکومت ہو گی ۔

مو لا نامحمد امجد خان نے کہا کہ وطن عز یز ایک نظریہ کے تحت قائم ہوا یہ ملک فحاشی کے فروغ کے لیئے نہیں بنا یا گیا اس وقت جنگ تہذیبی ہے انہوں نے کہا کہ مغرب نے اپنا کلچر اور تہذیب کو مسلط کر نے کے لیئے اپنے نمائندے چھوڑے ہو ئے ہیں حیا کا دامن تار تار ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بہنو،بیٹیوں اور ماؤں کے دوپٹے چھینے جا رہے ہیں جے یو آئی ایسی تہذیب مسلط کر نے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کر ہی ہے اور کر تی رہے گی ۔