تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنے کردار میں تبدیلی لائیں ، سوشل میڈیا کو بداخلاقی کی بجائے ترقی کیلئے استعمال کیا جائے ، پاکستانی خواتین کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں ، بے نظیر وزیراعظم بننے کے باوجود خواتین کو مضبوط نہ بنا سکیں ، پاکستان کے سیاسی اور سماجی میدانوں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ، موجودہ نظام نے صرف مخصوص طبقے کو نوازا ہے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عملی طور پر میدان میں آنا چاہیے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب

پیر 23 نومبر 2015 09:04

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہتبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنے کردار میں تبدیلی لائیں ، سوشل میڈیا کو بداخلاقی کی بجائے ترقی کیلئے استعمال کیا جائے ، پاکستانی خواتین کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں ، بے نظیر وزیراعظم بننے کے باوجود خواتین کو مضبوط نہ بنا سکیں ، پاکستان کے سیاسی اور سماجی میدانوں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے ، موجودہ نظام نے صرف مخصوص طبقے کو نوازا ہے ، اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو عملی طور پر میدان میں آنا چاہیے ۔

وہ اتوار کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور سماجی میدانوں میں انقلابی تبدیلیوں کی سخت ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستانی نوجوان انتہائی اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ موجودہ نظام نے صرف ایک مخصوص طبقے کو نوازا ہے ۔ ایسے نظام کو پاکستانی نوجوان ہی بدل سکتے ہیں ۔ یہی نوجوان ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے فوائد عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عملی طور پر میدان میں آئیں اور علم و تحقیق کے ثمرات دور دراز علاقوں تک پہنچائیں ۔ریحام خان نے کہاکہ تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنے کردار میں تبدیلی لائیں ، پاکستانی خواتین کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں ، بے نظیر وزیراعظم بننے کے باوجود خواتین کو مضبوط نہ بنا سکیں ، سوشل میڈیا کو بداخلاقی کی بجائے ترقی کیلئے استعمال کیا جائے ۔