پاکستان اور پختونوں کا پیسہ دبئی منتقل ہو گیا ہے ، عمران خا ن ،کرپٹ سیاستدان اپنی چوری چھپانے کے لیے اکھٹے ہو گئے ہیں انکا مقابلہ اکیلا کروں گااور قوم کا پیسہ واپس لائیں گے،میاں صاحب پاکستان کے مغربی علاقے پر رحم کریں خ اقتصادی رہداری منصوبے کے سب سے چھوٹے مغربی روٹ کو مکمل کریں،مغربی روٹ کی تعمیر سے بلوچستان خیبر پختوخوا اور سندھ کے پسماندہ علاقوں میں روز گار کے موقع پیدا ہوں گے،بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک م توڑ جائیں گی اور بلوچستان پاکستان سے جڑ جائے گا ،صوابی میں عوامی جمہوری اتحاد پارٹی کے جلسے سے خطاب

پیر 23 نومبر 2015 09:02

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور پختونو کا پیسہ دبئی منتقل ہو گیا ہے ، کرپٹ سیاستدان اپنی چوری چھپانے کے لیے اکھٹے ہو گئے ہیں انکا مقابلہ اکیلا کروں گااور قوم کا پیسہ واپس لائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز صوابی میں عوامی جمہوری اتحاد پارٹی کی طرف سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے اس موقع پر عوامی اتحاد پارٹی تحریک انصاف میں ضم ہوئی ہے ، عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ میاں صاحب پاکستان کے مغربی علاقے پر رحم کریں اور پاک چین اقتصادی رہداری منصوبے کے سب سے چھوٹے روٹ مغربی روٹ کو مکمل کریں ،چین نے اپنے پسماند علاقے کی ترقی کے لیے راہداری منصوبہ بنایا آپ بھی اپنے مغربی علاقے کی خوشحالی کے لیے اقدام اٹھائیں، اکنامک کوری ڈور سے صرف پنجاب کو نہ نوازیں آپکا یہ اقدام وفاق کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب کے لیے نفرتیں پیدا کرے گا ، پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کی تعمیر سے بلوچستان خیبر پختوخوا اور سندھ کے پسماندہ علاقوں میں روز گار کے موقع پیدا ہوں گے اور خوشحالی آئے گی ،بلوچستان میں جو علیحدگی کی تحریک ہیں وہ دم توڑ جائیں گی اور بلوچستان پاکستان سے جڑ جائے گا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ وفاق بجلی کی لوڈشیڈنگ اور چوری کو کم کرنے میں ناکام ہو چکی خیبر پختوخوا کی بجلی کا انتظام صوبائی حکومت کے حوالے کر دیں صوبائی حکومت صوبے سے لوڈشیڈنگ ختم کر دے گی بجلی چوری کو کنٹرول کر دے گی ،عمران خان نے کہا کہ اقتدار میں آکر پاکستان کو مثالی ملک بنائیں گے اور انہیں لوگوں کی موجودگی میں اداروں کو مضبوط اور کرپشن فری بنائیں گے پنجاب اور سند ھ کی پولیس کو خیبر پختوا کی پولیس کی طر بنائیں گے ،انہوں نے کہا کے حکومت بھکاریوں کی طرح دنیا سے پیسے مانگ رہی میں مر جاؤں گا لیکن کسی ملک سے پیسہ نہیں مانگوں گا بلکہ پاکستان کی عوام سے پیسہ مانگ عوام کی فلاغ و بہبود پر خرچ کروں گا ، پاکستان کی عوام کا ٹیکسوں کا پیسہ سڑکوں پر نہیں عوام پر خرچ ہو گا ،عوام کی بنیادی ضروریات پوری کی جائیں گی اور تعلیم اور صحت پر پیسہ خرچ کریں گے ، چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختوخوا کی پولیس بہترین پولیس ہے حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور آج میں چیلج کرتا ہوں کے جس سے مرضی ہے سروے کرا لیں خیبر پختوخوا پولیس نمبر 1پولیس ہے ، ہم نے پولیس کو اس لیے پہلی ترجیح دی کیونکہ پولیس ٹھیک ہو گی تو امن ہوگا اور امن ہو گا تو ملک میں سرمایہ کاری ہو گی ،جب اقتدار میں آئے تھے تو خیبر پختوخوا سے 70فیصد انڈسٹری بند ہو گئی تھی ،سرمایہ کار اسلام آباد بھاگ گئے تھے ،انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختوخو حکومت کی کارکردگی مثالی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اگلی باری بھی ہماری ہو گی خیبر پخونخوا میں تحریک انصاف بغیر انتخابی مہم چلائے جیت جائے گی،عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور پختونو کا پیسہ دبئی منتقل کر دیا ، اپنی چوری چھپانے کے لیے سارے اکھٹے ہو گئے ہیں لیکن میں سب کا اکیلا مقابلہ کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :