روسی کمپنی گیزپرام نے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی کی پیش کش کر دی

اتوار 22 نومبر 2015 10:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) روس کی انرجی کمپنی گیزپرام (Gazprom ) نے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی کی پیش کش کر دی ہے جبکہ پہلے ہی نارتھ ساؤتھ ایل این جی کی تعمیر کے حوالے سے پہلے ہی معاہدہ ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک روس بین الاحکومتی کمیشن کے مشترکہ چیئرمین ویکٹر ایوانوف نے کہا ہے کہ گیزپرام پاکستانی مارکیٹ میں ایل این جی کے ساتھ داخل ہونے کے لئے دلچسپی رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیز پرام 12 ارب مکعب میٹر ایل این جی پمپ اپ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق بین الحکومتی معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ آر ٹی گلوبل ریسورسز نارتھ ساؤتھ پائپ لائن کی تعمیر کو آگے بڑھائے گی اور یہ پائپ لائن 1100 کلو میٹر پر مشتمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :