وزیرِداخلہ کا نجی طیاروں کے مسافروں کیلئے موثر امیگریشن کنٹرول نہ ہونیکی اطلاعات کا سخت نوٹس،ایف آئی اے کو تمام ائرپورٹس پر نجی طیاروں کے مسافروں کیلئے مربوط اور موثر امیگریشن کنٹرول نظام وضع کرنے کی ہدایت،نجی طیاروں کے مسافر خواہ کتنے ہی بااثر یا اہم کیوں نہ ہوں سب کیلئے امیگریشن کے مراحل سے گزرنا یقینی بنایا جائے،چوہدری نثار

اتوار 22 نومبر 2015 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) وزیرِداخلہ کا نجی طیاروں سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے موثر امیگریشن کنٹرول نہ ہونے کی اطلاعات کا سخت نوٹس لے لیا ۔ایف آئی اے فوری طور پر تمام ائرپورٹس پر نجی طیاروں کے مسافروں کیلئے ایک مربوط اور موثر امیگریشن کنٹرول نظام وضع کرے ۔وزیرِداخلہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی طیاروں کے ذریعے اندرون وبیرون ملک سفر کرنے والے مسافر خواہ کتنے ہی بااثر یا اہم کیوں نہ ہوں سب کیلئے امیگریشن کے مراحل سے گزرنا یقینی بنایا جائے۔

کسی بھی نجی طیارے کی غیر قانونی آمد و رفت کیلئے استعمال کی صورت میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی فوری ہدایت کر دی جائے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اس بات کو یقینی بنائے کہ نجی طیاروں پر سفر کرنے والے مسافر قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی نجی طیارے کی غیر قانونی آمد و رفت کیلئے استعمال کی صورت میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اس کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی فوری ہدایت کر دی جائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی اس بات کو یقینی بنائے کہ نجی طیاروں پر سفر کرنے والے مسافر قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔ایف آئی اے فوری طور پر تمام ائرپورٹس پر نجی طیاروں کے مسافروں کیلئے ایک مربوط اور موثر امیگریشن کنٹرول نظام وضع کرے ۔وزیرِداخلہ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی طیاروں کے ذریعے اندرون وبیرون ملک سفر کرنے والے مسافر خواہ کتنے ہی بااثر یا اہم کیوں نہ ہوں سب کیلئے امیگریشن کے مراحل سے گزرنا یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :