سابق حکمران صرف ملک کی ترقی کا گلہ دبا کر تباہی کا نسخہ لائے ؛نواز شریف،قوم نے ترقی کا پہہ روکنے والوں سے حساب لینا شروع کر دیا،بلدیاتی الیکشن میں ہماری کامیابی اللہ تعالیٰ کا انصاف ہے،ملک میں امن لوٹ رہا ہے ،معیشت پٹڑی پر رواں دواں ہے،ڈھائی سال بعد ایک روشن پاکستان دیں گے،مخالفین کو صرف تنقید کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا،بنگالیوں نے پاکستان کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں،ہماری غلطیوں سے ہم سے جدا ہوا ،چاروں صوبوں کو قریب لانے کیلئے موٹروے کے جال بچھا رہے ہیں،فرا ئض سے غافل نہیں بخوبی سرانجام دے رہا ہوں؛وزیراعظم،سابق حکمران کچھ وقت قوم کیلئے نکالتے تو آج پاکستان نہ جانے کہاں پہنچ چکا ہوتا،تعلیم ،صحت پر توجہ دے رہے ہیں،صاف پانی کی فراہمی کیلئے چھوٹے چھوٹے منصوبے لگائیں گے ،وزیر اعظم کا خانیوال تا ملتان ایم فور موٹروے سیکشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 22 نومبر 2015 10:02

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22نومبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مخالفین کی سازشوں سے ملک ترقی کی راہ میں بہت پیچھے رہ گیا،ملک میں اگر آمریت چلتی رہتی تو نہ جانے پاکستان آج کس نہج پر کھڑا ہوتا، قوم ترقی کا پہیہ روکنے والوں سے بلدیاتی الیکشن میں حساب لے رہی ہے اور ہماری کامیابی اللہ تعالیٰ کا انصاف ہے ،ماضی کے حکمرانوں نے پاکستان کی ترقی کا گلہ دبا دیا،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بجائے الٹا تباہی کا نسخہ لائے ،ہم نے اقتدار سنبھالتے ہی دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے سب سے پہلے کام کیا ہے،ملک میں موٹروے اور دیگر چھوٹے چھوٹے منصوبے شروع کر دیئے ،ملک میں امن لوٹ رہا ہے ،لوڈشیڈنگ ختم ہو رہی ہے اور ملکی معیشت پٹڑی پر رواں دواں ہے،ڈھائی سال بعد عوام کو ایک روشن پاکستان دیں گے،عوام کو بنیادی تعلیم،صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پورے ملک میں منصوبے شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام کوٹ کے مقام پر خانیوال تاملتان ایم فور موٹر وے سیکشن کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کے حکمران ملک کی تباہی کا نسخہ لیکر آئے ہیں ،پاکستان کی ترقی کا گلہ دبا دیا گیا ،موٹروے نہیں بنانا تھی تو دہشت گردی کو ختم کر دیتے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیتے ،ملک میں شاہراہوں کے منصوبے لگاتے ،ملک کیلئے کچھ نہیں سوچا بلکہ گھر گھر لوڈشیڈنگ لے آئے، انڈسٹریاں بند کر دیں اور ملکی معیشت کا پہیہ جام کر کے قوم کو تحفہ دیا،سابق حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث ترقیاتی کام آج ہورہے ہیں، اندازہ لگائیں سابقہ حکمرانوں کا ملک کیلئے کتنا درد تھا،انہوں نے کہا کہ مشرف کا سات نکاتی ایجنڈا کہاں گیا ہے مجھے تو کہیں نظر نہیں آرہا ہے،کراچی حیدرآباد موٹروے زیرتعمیر ہے پھر موٹروے کو حیدرآباد سے سکھر اور سکھر سے ملتان آنا ہے جبکہ بلوچستان میں بھی ترقی ہورہی ہے، گلگت بلتستان کے لوگ بھی آج اپنے آپ کو قریب محسوس کر رہے ہیں اور پہلے کے مقابلے میں آج حالات زیادہ بہتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیشہ فاصلے بڑھتے رہے ہیں جو فاصلے قائداعظم کے دور میں نہیں تھے وہ بعد میں بڑھائے گئے، ہم نے مشرقی پاکستان کو بھی دور کیا جب کہ پاکستان بننے میں سب سے پہلے بنگال کے لوگوں نے لبیک کہا تھا لیکن بعد میں ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا، ادھر ہم اور ادھر تم کے نعرے لگائے گئے لیکن آج یہ فاصلے کم ہورہے ہیں اور اگر فاصلے کم ہوں گے تو دل آپس کے قریب ہوں گے،وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 1999ء میں ہماری حکومت ختم کرکے اس ملک کی ترقی کا عمل روک دیا گیا اس خطے میں موٹر وے کو بہت پہلے پہنچ جانا تھا ،آمریت جاری رہتی تو نہ جانے پاکستان کہاں پہنچ جاتا ، بلدیاتی انتخابات میں ہماری کامیابی اللہ کا انصاف ہے ،سابق حکمرانوں نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا ہے ،روانہ تھوڑا تھوڑا وقت ملک کیلئے نکالتے تو آج پاکستان ترقی کی بلندیوں تک جا پہنچ چکا ہوتا،دہشت گردی نے معصوم لوگوں کی جانیں لیں ،خانیوال سیکشن کا افتتاح کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے سب سے بڑے مخالف سپوٹر بنے ہوئے ہیں ،موٹر وے بننے کے بہت فوائد ہیں جس کا مخالفین کو بھی احساس ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ موٹر وے اب کراچی کی جانب جانا شروع ہو چکی ہے موٹر وے کراچی سے بلوچستان اور گوادر تک جائے گی ،گوادر کی تاریخ رقم ہو رہی ہے ترقی کا ایک عمل شروع ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1999ء میں ہماری حکومت ختم کرکے پاکستان کی ترقی کو روکا گیا اورآج بھی تنقید ہو رہی ہے جس کا حساب نہیں ہے حکومت ختم ہونے سے ترقی کی دوڑ میں پاکستان بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے منصوبوں سمیت بڑے بڑے منصوبے جاری ہیں موٹر وے بن رہی ہے ،میٹرو چلائی جا رہی تو بجلی کے کارخانے بھی بنائے جا رہے ہیں ڈھائی برس بعد بجلی اتنی ہو گی کہ کبھی بھی نہیں جائے گی ہم بجلی بنا رہے ہیں اور ساتھ ہی سستا بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خانیوال سے ملتان موٹر وے 4ارب روپے کی لاگت سے بنی ہے جو کہ کل سے کھول دی جائے گی ،موٹر وے 6رویہ کر دی جائے گی اس پر سفر سے مسافروں کو بہت سی سہولتیں میسر آئیں گے ،ملتان سے لاہور کا سفر جو کہ پانچ گھنٹوں میں طے ہوتا تھا اب ڈھائی گھنٹوں میں طے ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سے حیدر آباد ،سکھر سے کراچی اور پھر گوادر تک موٹر وے پہنچائی جائے گی معاملات طے پا چکے ہیں،عوام اب جہاز کی بجائے موٹر وے پر سفر کریں گے یہ نہایت خوشی کی بات ہو گی بہترین سفر کی سہولتیں آئیں گی حادثات کا خطرہ بھی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمے دایوں کو محسوس کرتی ہے ،بجلی کے کارخانے بھی لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کا راستہ روک کو دہشت گردی کے راستے کھولے گئے،1999ء میں ہماری حکومت ختم کرکے موٹروے منصوبہ ختم کیا گیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ موٹروے پر صرف21 ارب روپے کے اخراجات آئے لیکن ہم پر الزام لگایا گیا کہ 432 ارب روپے کھا گئے ہیں مخالفین نے اتنا بھی نہیں سوچا وہ کیا کہہ رہے ہیں ،مخالفین کو صرف تنقید کرنا آتی ہے لیکن قوم اور ملک کے خیر خواہ نہیں ۔

دہشت گردی کے معالے پر بھی حکومت نے دلیر فیصلہ کیا ،آج اللہ کا احسان ہے دہشت گردی کم ہو چکی ہے ،کراچی آپریشن جاری ہے قربانیاں دے رہے ہیں عزم سے پیچھے نہیں ہٹے ،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ سڑکوں کا جال بچھائیں گے ،کسان عوام فائدہ اٹھائیں گے،سابقہ حکومتوں نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا ، گھر گھر لوڈ شیڈنگ کے تحفے دیئے اور ترقیاتی عمل کو سبوتاژ کیا،گوادر پورٹ پاکستان میں ترقی منبع بنے گا،موٹر وے اور میٹرو ہی نہیں بجلی کے کارخانے بھی بنا رہے ہیں ،موٹر وے سے سفرنصف ہو جائے گا،دل مل جائیں گے فاصلے کم ہو جائیں گے،ساٹھ ستر برسوں میں ہم نے فاصلے قائم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا سفر روکنے والوں سے عوام نے حساب لینا شروع کر دیا ہے ،بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی ملک کی ترقی دشمنوں سے اللہ تعالیٰ کا حساب ہے۔ خانیوال سے ملتان تک موٹر وے چار ارب روپے میں بنی کراچی تک منصوبہ جاری ہے ،موٹر وے سے ملتان سے لاہور سفر اڑھائی گھنٹے میں طے ہو گا جو کہ پانچ گھنٹوں میں طے ہوتا ہے،کراچی میں امن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

حکومت کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے ۔گلگت بلتستان کو بھی بہت قریب دیکھ رہا ہوں پاکستان کے تمام صوبے اور علاقے قریب آرہے ہیں۔پاکستان کو ہر لحاظ سے ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں ۔ترقی کا پہیہ روکنے والوں سے عوام حساب لے رہی ہے،کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے34ارب روپے کا پیکج جاری ہے،فرض سے غافل نہیں ہیں ،ہر فرائض کو بخوبی سرانجام دے رہا ہوں ،زلزلہ زدگان کی ہر جگہ جا کر جائزہ لے رہا ہوں اور انہیں بروقت امدادی سامان پہنچایا اور رقوم فراہم کیں،وزرائے اعلیٰ کو کہا ہے کہ گنے کی قیمت 180روپے یقینی بنائی جائے ۔

ڈھائی سال بعد بجلی آئے گی اور جانے کا نام نہیں لے گی۔خانیوال ملتان موٹر وے کو لاہور کراچی موٹر وے سیکشن کے ساتھ ملایا جائے گا۔بجلی آئے گی تو دیہاتوں تک پہنچائیں گے سکولوں کی بلڈنگز بنائیں گے۔ہم پوری قوم کی خدمت کیلئے ایک جذبہ رکھتے ہیں آنے والے دنوں اربوں کھربوں کا بجٹ رکھیں شہروں اور دیہاتوں میں شہریوں کو وسائل مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی شکل میں خانیوال کی عوام کو حقیر سا تحفہ آپ کو پیش کرہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین میٹرو کے خلاف نہیں ملک کی ترقی کے خلاف بولتے ہیں ۔گوادر میں بھی ایک نیا ایئرپورٹ بنایا جائے گا جو پورے ملک میں سب سے خوبصورت ایئرپورٹ ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں موٹروے کے جال بچھا کر چاروں صوبوں کو قریب لا رہے ہیں،قائد اعظم محمد علی جناح کے دور میں یہ فاصلے کبھی نہیں تھے ،ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہمارے درمیان دوریاں ہیں جن کو ختم کررہے ہیں،ہماری اسی غلطیوں کی وجہ سے مشرقی پاکستان ہم سے جدا ہوگیا ہے حالانکہ بنگلہ دیش والے سب سے زیادہ محب وطن تھے ،ایم ایم عالم بنگلہ دیش کا رہنا والا تھا ان کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے صرف پنجاب اور اسلام آباد میں نہیں بلکہ سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بھی بن رہی ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بعد پورے ملک میں صاف پانی کے چھوٹے چھوٹے منصوبے بنائیں اور تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے گی ،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ملک کا بنیادی اور سب سے بڑا مسئلہ ہے ان کے خاتمے کے بعد دیگر منصوبوں کی طرف آئیں گے،