اسپیکر کے انتخابات پر اسمبلی سے غیر حاضری، وزیر اعظم نے شاہد خاقان سمیت چھ ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ، جواب طلب

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اسپیکر کے انتخابات پر اسمبلی میں غیر حاضر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی سمیت چھ ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر کے انتخابات کے موقع پر اسمبلی سے لیگی ارکان کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ہے اور چھ ارکان اسمبلی کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ نواز شریف نے بطور صدر مسلم لیگ (ن) ارکان کو شوکاز نوٹس جاری کیے اورانہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی غیر حاضری کی وجوہات سے آگاہ کریں ان ارکان میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی‘ کیپٹن صفدر ‘ سیما جیلانی اور شائستہ پرویز،ماروی میمن اور میر ظفراللہ خان جمالی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :