عالمی بینک اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے پانچ سوملین ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) ورلڈ بینک اور پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے پانچ سوملین ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کرلئے گئے۔ معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مستر پیچاموتھا ایلنگوان (Patchamutha Illangovan) نے دستخط کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ورلڈ بینک کی جانب سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے اصلاحات کے پروگرام پر اطمینان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور نہ صرفموجودہ حکومت کے معیاد تک بلکہ اس کے بعد سستی بجلی کے حصول کیلئے اقدامات جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ توانائی کا صحیح استعمال اور ٹرانسمیشن لائنوں کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے فراہم کئے جانے والے پانچ سو ملین ڈالر کی مدد سے صارفین کے مسائل کے خاتمے اور بجلی کے بلا تعطل فراہمی میں مدد ملے گی اور اس کے ذریعے توانائی کے شعبے میں پرائیویٹ شعبے کی سرمایہ کاری کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :