پاکستان میں داعش کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ترجمان پاک فوج،داعش عالمی طاقتوں کو شکست نہیں دے سکتی، داعش افغانستان میں قدم جما رہی ہے لیکن پاکستان میں اس کیلئے کوئی گنجائش نہیں ،،آپریشن ضرب عضب کا بڑا حصہ مکمل ہو چکا ہے،یہ آپریشن کب مکمل ہو گا ؟ٹائم فریم نہیں دیا،دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دینگے،منظم سٹرٹیجی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں ،امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات کو انفرادی حیثیت میں دیکھتاہے،عاصم سلیم باجوہ کی بریفنگ

ہفتہ 21 نومبر 2015 08:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21نومبر۔2015ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ داعش دنیا بھر کے لئے خطرہ ہے لیکن پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،آپریشن ضرب عضب کا بڑا مکمل ہو چکا ہے ،یہ آپریشن کب مکمل ہو گا ؟ٹائم فریم نہیں دیا جاسکتا۔امریکا پاکستان کیساتھ تعلقات کو انفرادی حیثیت میں دیکھتاہے،دہشت گردوں کیخلاف منظم سٹرٹیجی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں انہیں پاکستانی زمین پر چھپنے نہیں دیں گے ، واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا بڑا حصہ مکمل کیا جا چکا ہے لیکن یہ کب مکمل ہو گا اس سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، دہشت گردوں کے خلاف منظم سٹرٹیجی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،انہوں نے کہا کہ فاٹا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے، آپریشن ضرب عضب شروع کیا تو دہشت گردی خیبر ایجنسی کی طرف چلے گئے، خیبرایجنسی میں کامیابیوں کے بعد شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ بھی کلیئر کرالیا گیا ہے،پاک فوج نے خیبر ایجنسی میں بھی کارروائیاں کی اور دہشت گردوں کے خلاف وہاں بھی کامیابیاں حاصل کیں، پاک افغان سرحد کھلی ہونے کی وجہ سے بہت سے دہشت گرد افغانستان بھاگ گئے، دہشت گردوں کے معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی،ترجمان نے کہا کہ داعش دنیا بھر کے لئے خطرہ ہے اور سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہو گا، داعش عالمی طاقتوں کو شکست نہیں دے سکتی، داعش اس وقت مشرق وسطیٰ میں کارروائیاں کررہی ہے ، دیگر خطوں کو بھی اس سے خطرہ ہوسکتا ہے، داعش افغانستان میں قدم جما رہی ہے لیکن پاکستان میں اس کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور اس کے خلاف واضح کارروائی کی جائے گی،ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر کا تنازع ہے، مسئلہ کشمیر جلد حل ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، کوئی تیسرا ملک اس پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔ امریکاپاکستان کیساتھ تعلقات کوانفرادی حیثیت میں دیکھتاہے۔