حیدرآباد، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعہ 20 نومبر 2015 10:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر بلدیاتی انتخابات 2015 کے دوسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے ٹھٹہ، سجاول، بدین کا دورہ کر تے ہوئے دوپہر حیدرآباد پہنچے ، اس موقع پر شہر کا دورہ کر تے ہوئے انہوں نے حساس پولنگ اسٹیشنز کا بھی دورہ کیا ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ حیدرآباد آمد کے موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے سیکورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان کر تے ہوئے بتا یا ہے کہ سندھ بھر میں ایکا دکا لڑا ئی جھڑوں کے واقعات کے سواء مجموعی طور پر الیکشن کے دوران امن و امن کی صورتحال بہتر ہے۔ حفاطتی اقدامات اور سیکورٹی پر معمور پولیس اور رینجرز اہلکار الرٹ ہیں اور کسی بھی شخص کو امن امان میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی