وفاقی وزیر احسن اقبال کا اقتصادی راہداری کے مغربی ورٹ پر بریفنگ کیلئے اے این سے رابطہ ،سینیٹر زاہد خان نے بریفنگ اور اجلاس میں شرکت راہداری کے مغربی روٹ پر کام شروع کرنے سے مشروط کر دی

جمعہ 20 نومبر 2015 10:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء)وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی ورٹ پر بریفنگ کیلئے عوامی نیشل پارٹی سے رابطہ کیا ہے ۔جس کے جواب میں پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی طرف سے عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری مرکزی اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی میں آل پارٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کی طرف سے مغربی روٹ پر کام شروع کرنے کے وعدے پر عمل نہ کرنے تک پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ اور کسی بھی اجلاس کے وقت میں شرکت سے مشروط کر دیا ہے۔

زاہد خان نے کہا ہے کہ، پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے ملک بھر کے پسماندہ علاقوں کو فوائد حاصل ہوں گے۔لیکن قوم کا یہ سوال اپنی جگہ سچا اور درست ہے کہ مشرقی روٹ پر کئی منصوبوں کا اافتتاح کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک مغربی روٹ پر توانائی منصوبوں اور صنعتی زونوں کے منصوبوں کے کام کا آغا ز نہیں کیا جاتا اسوقت تک عوامی نیشنل پارٹی کسی بھی حکومتی وعدے پر یقین نہیں کر سکتی۔

زاہد خان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے ،حکومت کو بدنام کرنے اور پاک چین اقتصادی راہداری کو متنازعہ بنانے والے وزراء کی زبان بندی کرائیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیانات ،غلط فہمیاں پھیلانے والے ہیں۔زاہد خان نے مزید کہا ہے کہ انگریز کے خلاف عملی جدوجہد کرنے اور پاکستان کی حفاظت کیلئے کردار ادا کرنے والوں کو کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے

متعلقہ عنوان :