کوئٹہ، لشکری رئیسانی مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ، استعفیٰ مرکز کو ارسال کر دیا گیا ،مسلم لیگ (ن) وفاق کی نہیں ایک صوبہ کی جماعت بن گئی ہے ،ڈھائی سال میں بلوچستان کے عوام کیساتھ وعدوں پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا،تمام معاملات کو مری معاہدے تک محدود کیا گیا ،خصوصی بات چیت

جمعہ 20 نومبر 2015 10:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حاجی لشکری رئیسانی مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہوگئے استعفیٰ مرکز کو ارسال کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”خبر رساں ادارے“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) وفاق کی نہیں ایک صوبہ کی جماعت بن گئی ہے ڈھائی سال کے دوران بلوچستان کے عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا اور تمام معاملات کو مری معاہدے تک محدود کیا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈھائی سال کے دوران مسلم لیگ (ن) کی حکومت نہ آئینی ترامیم لائی اور نہ ہی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ مسلم لیگ (ن) وفاق کی سیاست کررہی ہے اور وہ شاید بلوچستان کے حالات پرنظر ڈالیں گے مگر افسوس ہوا کہ مسلم لیگ (ن) بھی صوبوں کو حقوق دینے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے اور مسلم لیگ (ن) سیاست کا حصہ نہ بن سکی کہ وہ اس لئے کہ وہ وفاق کی سیاست نہیں بلکہ ایک صوبہ کی سیاست تک محدود ہوگئی انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کو بھجوادیااور کہا کہ دوستوں اور ساتھیوں سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے