دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ،خطے میں پائیدار امن کیلئے تعاون کی ضرورت ہے،آرمی چیف ،پاک فوج نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کردیا ہے ، سینیٹر جان مکین

جمعہ 20 نومبر 2015 09:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی عالمی امن کو خطرہ،خطے میں پائیدار امن کیلئے خطرات سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون کی ضرورت ہے جبکہ امریکی سینیٹ کی بین الاقوامی امور بارے انٹیلی جنس کمیٹی کے چےئرمین سینیٹر جان مکین نے دہشتگردی کے خلاف مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو کمزور کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپیٹل ہل کا دورہ کیا اور وہاں امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی بے پناہ قربانیاں ہیں،پاک فوج نے ہزاروں جان نثار قربان کرکے خطے میں امن قائم کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا ہے اس کے خلاف مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے ۔،امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے وفد کی قیادت چےئرمین سینیٹر جان مکین کر رہے تھے،سینیٹر جان مکین نے آرمی چیف اور انکے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگرد حقانی نیٹ ورک توڑ دیا ہے،پاک فوج کی ان کے خلاف بھرپور کارروائی کے نتیجے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ کے دفاعی تعلقات تاریخی ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات آئندہ کیلئے جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :