سعودی حکومت نے پاکستا ن کیلئے عمرہ ویزے کاآغاز کردیا ،چالیس سا ل سے کم عمر زائیرین کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا، ا س سال سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ایک کروڑ20لاکھ زائیرین میں سے 12لاکھ سے زائد ویزے پاکستان کیلئے مختص

جمعرات 19 نومبر 2015 09:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)سعودی حکومت نے پاکستا ن کیلئے عمرہ ویزے کاآغاز کردیا جبکہ حکومتی پالیسی کے مطابق چالیس سا ل سے کم عمر زائیرین کو عمرہ ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا ا س سال سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے 12ملین زائیرین میں سے 12لاکھ سے زائد ویزے پاکستان کے لیے مختص کیے ہیں۔

(جاری ہے)

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف نے سعودی حکومت کیطرف سے عمرہ ویزا شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے خبر رساں ادارے کو بتایاکہ پاکستا ن کی چالیس سا ل سے کم عمر زائیرین کو عمرہ کے مشروط اجازت دی جائے کیوں کہ پاکستان کے بڑے کاروبار ی اور سرکاری و نجی اداروں میں ملازمت کرنے والے ایسے افراد متاثر ہو رہے ہیں جن کی عمر چالیس سال سے کم ہے اور اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کہ اس پابندی سے سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر روپوش ہونے والے افراد میں نمایا ں کمی آئی ہے لیکن اس پابندی سے ایک بڑی تعدا د عمرہ کی سعادت سے محروم ہو رہی ہے لہذا سعودی حکومت اس پالیسی پر نظر ثانی کرے اور چالیس سال سے کم عمر کے ایسے افراد جو پاکستان میں اپنے کاروبار،وسائل اور ذرائع رکھتے ہیں ان کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ ایوان ہائے صنعت و تجارت اور دیگر بڑی تا جر تنظیموں میں رجسٹرڈ ریگولر ممبران جن کی عمر چالیس سا ل سے کم عمر کو عمرہ ویزا کی اجازت دی جائے ۔