ریحام خان جمائمہ کی طرح خاموش رہیں توعزت میں رہیں گی ،شیخ رشید،عمران خان سیاسی رہنما ہیں کوئی شاہی مسجد کے امام نہیں جو ریحام کے بیانات سے نقصان پہنچے گا ،سربراہ عوامی مسلم لیگ

جمعرات 19 نومبر 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ریحام خان کے حالیہ بیانات پر کہا کہ عمران خان کون سے نئی دہلی شاہی مسجد کے امام ہیں جو انہیں نقصان پہنچے گا،ریحام خان کو مشورہ دوں گا کہ جمائمہ کی طرح خاموشی اختیار کریں تو اس کی عزت بڑھے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریحام خان کے حالیہ بیانا ت ،آرٹیکل اور کتابیں لکھنے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں پہنچیں گے ،عمران خان ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں وہ کون سے نئی دہلی شاہی مسجد کے امام ہیں جو کسی کے بیانات سے انہیں نقصان پہنچیں گے،میں ریحام خان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ خاموشی کے ساتھ سب کچھ فراموش کردیں اور جمائمہ کی طرح خاموش رہیں تا کہ ان کی عزت مزید بڑھے ۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ سپیکر میرا مائیک کبھی نہیں کھولے گا،نواز شریف ایک کشکول کا نام ہے جہاں بھی جاتے ہیں کشکول کی بات کرتے ہیں،ایک اور سوال پر شیخ رشیخ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے نہیں کئے بلکہ راجہ ظفر الحق اور شیخ رشید واحد سیاست دان تھے جنہوں نے نواز شریف کو دھماکے کرنے پر آمادہ کیا تھا