پیرس حملوں کے بعد فرانس میں کام کرنے والے 4 ہزار پاکستانیوں کو فرانسیسی حکام نے واچ لسٹ میں شامل کر لیا، داعش کے جرائم کا ذمہ دار پاکستانیوں کو قرار دینا کسی طور پر درست نہیں،حکومتی سطح پر بات چیت کی جائے ؛فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی حکومت پاکستان سے اپیل

جمعرات 19 نومبر 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد فرانس کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والے 4 ہزار پاکستانیوں کو فرانسیسی حکام نے واچ لسٹ میں شامل کر لیا ہے ۔ فرانس کے تحقیقاتی اداروں کی طرف سے ان چار ہزار پاکستانیوں کو فرانس میں قیام کے لئے دوبارہ انٹرویو دینے کے لئے نوٹس دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام ازسرنو انٹرویوز کے ذریعے ان چار ہزار پاکستانیوں کی نظریاتی سوچ کا جائزہ لیں گے ۔ فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت پاکستان کو وزارت خارجہ کے ذریعے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں حکومتی سطح پر بات چیت کی جائے کیونکہ داعش کے جرائم کا ذمہ دار پاکستانیوں کو قرار دینا کسی طور پر درست نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :