قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کانیا صدر بنانے کا فیصلہ ،پنجاب میں جس بحران سے پارٹی دوچار ہے ان نازک حالات میں قمر الزمان کائرہ سے بہتر اور کوئی نہیں ہو سکتا،جلد نوٹیفکیشن جاری کر کے پنجاب میں پارٹی کو آئند انتخابات سے قبل فعال بناے کا ٹاسک دیاجائے گا،ذرائع

جمعرات 19 نومبر 2015 09:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء)پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر میاں منظور وٹو کے استعفیٰ کے بعد پارٹی قیادت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی پنجاب کانیا صدر بنانے کا فیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کوپنجاب میں پارٹی کے حوالے سے بریف کیا گیا تو انہیں بتایا گیا ہے کہ جس بحران سے اب پارٹی دوچار ہے تو اس نازک حالات میں قمر زمان کائرہ سے بہتر اور کوئی نہیں ہو سکتا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد قمرزمان کائرہ کو نیا عہدہ دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا اورانہیں ٹاسک بھی دیا جائے گا پارٹی کو فعال کر کے آئندہ الیکشن میں پارٹی کی پوزیشن کو بہتر بنایا جائے ۔ذرائع نے بتایا کہ قمر زمان کائرہ کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ یوتھ کو پارٹی میں خاص مقام دیا جائے کیونکہ یہی لوگ پارٹی کا اثاثہ ہونگے ۔