نیپرا نے کاسا 1300معاہدے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ، منصوبے سے پاکستان تاجکستان سے 1300میگاواٹ بجلی حاصل کرے گا ،منصوبے پر لاگت 95ارب 30کروڑ آئے گی

جمعرات 19 نومبر 2015 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19نومبر۔2015ء ) نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کاسا 1300معاہدے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ہے ، منصوبے سے پاکستان تاجکستان سے 1300میگاواٹ بجلی حاصل کرے گا ،منصوبے پر لاگت 95ارب 30کروڑ آئے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز نیپرا نے کاسا 1300منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دیدی ہے منصوبے کے تحت پاکستان افغانستان کے راستے تاجکستان سے 1300میگاواٹ بجلی حاصل کرے گا اور یہ بجلی دسمبر 2017تک سسٹم میں شامل کی جائے گی ،منصوبے پر 95ارب 30 کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق تاجکستان سے افغانستان کے راستے 13 سو میگاواٹ حاصل کی جائے گی جس میں ایک ہزار پاکستان جبکہ تین سو افغانستان میگاواٹ حاصل کرے گا ۔ رپورٹ کے مطابق اگر افغانستان نے تاجکستان سے تین سو میگاواٹ بجلی نہ خریدی تو یہ بجلی بھی پاکستان خریدے گا ۔اس طرح مجموعی طور پر 13 سو میگاواٹ بجلی تاجکستان سے درآمد کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :