بڑی سڑکوں سے ملک نہیں بچائے جاسکتے،شیخ رشید، نواز شریف ایک کشکول کا نام ہے، لوگ اچھی باتوں کو بھی منفی انداز میں پیش کرتے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

بدھ 18 نومبر 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑی سڑکوں سے ملک نہیں بچائے جاسکتے۔ نواز شریف ایک کشکول کا نام ہے ۔ پاکستان میں لوگ اچھی باتوں کو بھی منفی انداز میں پیش کرتے ہیں نواز شریف کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف ایک کشکول کانام ہے۔

نواز شریف کو پتہ ہے کہ اس کی ٹانگ کون کھینچ رہا ہے۔ نواز شریف کو سمجھ آگئی کہ آصف زرداری کے بعد ان کی باری ہے۔ ن لیگ صرف اور صرف فوج سے ڈرتی ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے سعودی عرب سے کوئی ذاتی تعلقات نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی سڑکوں سے کبھی ملک نہیں بچائے جاسکتے۔ ملک کوچلانے کیلئے پالیسی کی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

شریف برادران کو فیتے کاٹنے کا بہت شوق ہے انہیں ملک کی فکر نہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کومعاشی طور پر شدید خطرات لاحق ہیں جمہوریت کا نعرہ لگانے والے عوام کی خدمت نہیں کررہے چینی‘ دودھ اور روز مرہ اشیاء پر بھی ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این آر وکا ڈرافٹ زاہد حامد نے تیار کیا تھا آج وہی زاہد حامد نواز شریف کی کابینہ کا وزیر بن گیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں اچھی باتوں کو بھی منفی انداز میں پیش کیا جاتاہے۔ ریحام خان خاموش رہیں تو انکی عزت بڑھے گی۔

متعلقہ عنوان :