شاہد آفریدی عمر اکمل کو پولیس کے ذریعے کلیئر کرانے کیلئے سرگرم ، پولیس حکام سے پس پردہ رابطوں کی کوششوں جاری ہے، ذرائع

منگل 17 نومبر 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) پاکستان ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی عمر اکمل کو پولیس کے ذریعے کلیئر کرانے میں سرگرم عمل ہوگئے ۔ پولیس حکام سے پس پردہ رابطوں کی کوششوں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ شاہد خان آفریدی عمر اکمل کو ہر حال میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور دیگر دوروں میں ٹیم میں شامل کرنے کے کے خواہاں ہیں اب جب کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بیان دیا ہے کہ اگر پولیس نے عمر اکمل کو کلیئر کیا تو ہی اس کی ٹیم میں شمولیت بارے فیصلہ کیا جائے گا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہد آفریدی نے عمر اکمل کو پولیس سے کلیئر کرانے کی کوششیں شروع کردی ہیں

متعلقہ عنوان :