سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی: اصل وجوہات سامنے آگئیں، وزیر اعظم، آرمی چیف کے مختلف ممالک، خاص طور پر ان کے نومبر کے پہلے ہفتے میں دورہ سعودی عرب اور اب امریکا کے دورے سے بالکل خوش نہیں ،وزیراعظم کے دورے کے فوری بعد آ رمی چیف کے دورہ امریکہ نے مزید ابہام پید اکیے ،سول ملٹری تعلقات میں حالیہ کشیدگی کی، نیشنل ایکشن پلان پر سست پیش رفت کے علاوہ اور بھی کئی وجوہات ہیں۔عسکری قیادت متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ حکومت کے نرم رویے سے بھی خوش نہیں، ایم کیو ایم نے فوج کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایاحکومت نے اس تنقید کا جواب دینے کے بجائے ’شکایت ازالہ کمیٹی‘ بنادی، ایان علی کیس بھی دوریا ں پیداکر رہا ہے ،ذرائع
منگل 17 نومبر 2015 08:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) سول ملٹری تعلقات میں سرد مہری کی اصل وجوہات سامنے آگئیں جس کے مطابق سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی کی وجہ صرف نیشنل ایکشن پلان میں سست پیش رفت نہیں، بلکہ اس کی دیگر وجوہات بھی ہیں۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق ملٹری حکام اور عوامی رہنما سول ملٹری تعلقات میں حالیہ کشیدگی کی وجوہات کے حوالے سے اپنی ہی تشریحات پیش کرتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر سست پیش رفت کے علاوہ اور بھی کئی وجوہات ہیں جو سول ملٹری تعلقات کو غیر متوازن کرنے کا سبب بنیں.رواں ماہ 10 نومبر کو کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد اپنی پریس ریلیز میں ملٹری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
پریس ریلیز جاری ہونے کے اگلے ہی دن وزیر اعظم ہاوٴس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے موثر عمل درآمد، تمام قومی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے قریبی ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل کے مختلف ممالک، خاص طور پر ان کے نومبر کے پہلے ہفتے میں دورہ سعودی عرب اور اب امریکا کے دورے سے بالکل خوش نہیں ہیں۔جہاں تک آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کی بات ہے تو، حکومتی حلقوں میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ جنرل راحیل شریف کو دیگر ممالک کے دوروں پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ شریف برادران کے سعودی عرب کے شاہی خاندان سے پہلے ہی ذاتی مراسم ہیں، جبکہ اگر امریکا کی بات کی جائے تو وزیر اعظم گزشتہ ماہ ہی امریکا کا دورہ کرکے آئے ہیں، جہاں انہوں نے امریکی قیادت سے مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔حکمراں جماعت کے ایک رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک میں آرمی چیف کے دورے کچھ زیادہ معنی نہیں رکھتے، لیکن پاکستان میں صورتحال مختلف ہے۔پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں فوج کا اہم کردار ہے اور اگر حکومت و فوج ایک ہی پیج پر ہیں، تو یہ بات کسی کے لیے بھی باعث تعجب ہوسکتی ہے کہ وزیر اعظم کے بعد آرمی چیف کے فوری دورہ امریکا کی کیا وجہ ہے۔تاہم وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا اصرار تھا کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا میں کوئی غیر معمولی بات نہیں اور نہ سول ملٹری قیادت کے درمیان کوئی کشیدگی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور چونکہ امریکا، افغانستان میں براہ راست ملوث ہے اس لیے سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کے اس سے وقتاً فوقتاً مذاکرات ضروری ہیں۔تاہم ایک سینیئر سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ سول ملٹری تعلقات میں حالیہ کشیدگی کی، نیشنل ایکشن پلان پر سست پیش رفت کے علاوہ اور بھی کئی وجوہات ہیں۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ساتھ حکومت کے نرم رویے سے خوش نہیں، کراچی میں پولیس اور رینجرز کے آپریشن کے دوران متعدد کارکنوں کی گرفتاری پر ایم کیو ایم نے فوج کو عوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا، لیکن حکومت نے اس تنقید کا جواب دینے کے بجائے ’شکایت ازالہ کمیٹی‘ بنادی۔کمیٹی کے قیام کے نتیجے میں کارکنوں کی گرفتاری پر شور مچانے اور ایوانوں سے استعفے دے کر جانے والی ایم کیو ایم دوبارہ واپس آگئی، جبکہ کرپشن میں ملوث مخصوص افراد کے خلاف کارروائی بھی دونوں اداروں میں دوریوں کا سبب بنی۔عہدیدار نے کہا کہ ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کے کیس میں درجنوں سماعتوں کے باوجود بھی حکومت عدالت میں کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی، جس سے ظاہر ہوتا ہے حکومت پس پردہ رہ کر کسی کا تحفظ کر رہی ہے۔اس کے علاوہ کراچی ایئر پورٹ حملہ، یوحنا آباد چرچ حملہ اور سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ پر حملے سمیت دیگر کیسز کی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹیز پر کام نہ ہونا بھی حکومت اور فوجی قیادت کے درمیان ناراضی کا سبب ہے.سیکیورٹی عہدار کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ وفاقی حکومت کرپشن کے کیسز کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ساتھ نرمی سے پیش آرہی ہے اور صوبہ پنجاب میں کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن لینے میں ناکام رہی ہے۔عہدیدار نے کہا فوجی قیادت حکومت پنجاب سے خاص طور پر، صوبے میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر ناخوش ہے۔ان وجوہات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ حکومت تنگ گلی میں چلی گئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بار بار چیلنج کیے جانے سے، حکومت کو اس وقت پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے خلاف محاذ آرا ہونے میں مشکلات درپیش ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 17 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم نے پی سی بی کو مشاورت کے بغیر کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت بارے فیصلے سے روک دیا،کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کروں گا‘چوہدری نثار، بات پیسوں کی نہیں پاکستانیوں کے احترام و عزت کی ہے،بھارتی ... مزید
-
وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کو مناسب نہیں سمجھتا، بھارت کیساتھ دو طرفہ کرکٹ کا معاہدہ ہے ، شہریار خان
-
ملتان : فٹبال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا،دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلے جانا والا فٹ بال میچ گھونسوں اور تھپڑوں کے مقابلے میں تبدیل ہو گیا ا،میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا، انتظامیہ ... مزید
-
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی سبقت،مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدواروں کو اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہونے کا واضح امکان،خانیوال میں (ن)کے149‘ پی ٹی آئی کے 122‘ ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات،عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ (ن) حکومت کا مشن ہے،پاکستان سے بجلی کے اندھیر ے دور کر کے دم لیں گے،شہبازشریف
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں انگریزی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کردی
-
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر حکومت سندھ نے بلد یاتی الیکشن کے دو سرے مر حلے میں فوج بلا لی
-
طارق باجوہ اہم حکومتی اور کاروباری شخصیات کی ٹیکس چوری کی فائلیں بھی ساتھ لے گئے،ذرائع
-
لاہور، سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں نامزد عوامی تحریک کے 41 کا رکنوں کی ضمانتیں منظور
-
رحیم یارخان سے گم ہونے والاپچیس سالہ نوجوان ایک سال بعد بھکاریوں کے نرغے سے برآ مد ،پولیس نے مغوی کی والدہ کو بلوا کر بیٹا اس کے حوالے کر دیا ،اور بھکاریوں کو چھوڑدیا
-
لاہور میں ”را“ کی سرگرمیاں عروج پر ،28سالہ خو برو حسینہ گرفتار
-
امریکہ کاسعودی عرب کے ساتھ 1.29ارب ڈالراسلحہ فروخت کامعاہدہ،اسلحہ فروخت کامعاہدہ امریکی کانگریس کی منظوری سے مشروط
-
داعش کی یورپ میں مزید حملوں کی دھمکی،پیرس حملوں کے پیش نظر امریکی سٹاک ایکسچینج گر گئی
-
جی 20 ممالک کا داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق ،شدت پسند تنظیم شیطان کا دوسرا مسخ شدہ چہرہ ہے ،صدر اوبامہ نے داعش کے خلاف فضائی حملوں کا عمل تیز کرنے کا اعلان
-
پیرس میں حالیہ دہشت گردی نے یورپ بھر میں خوف ووہراس کی فضا قائم کر دی، ہر طر ف سوگ ،لوگ گھروں میں محصور ، فرانس حکومت نے بعض مساجد کو بند کرنے کا بھی عندیہ د یدیا،دہشت گردی میں ملوث پانچ افراد کی شناخت ... مزید
-
ثانیہ مرزا 29سال کی ہوگئی،ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی بجائے بالی ووڈ سلیبرٹیز کیساتھ ممبئی میں سالگرہ منائی، فلم ساز فرح خان نے اپنی قریبی دوست کی سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کی
-
پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی شناخت ، شام میں موجود ،حملوں سے تعلق پر ملک بھر ک میں 104 مشکوک افراد گرفتار، 102 افراد کو گھروں میں ہی نظربند کردیا گیا، فرانسیسی حکام
-
ایتھوپیا کے ہزاروں یہودیوں کی اسرائیل میں آباد کاری منظور،دو سال قبل یہ دعوی سامنے آیا تھا کہ ایتھوپیا میں کوئی یہودی باقی نہیں رہا
-
شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے واضح آثار کے باعث محتاط ہیں‘ جنوبی کوریا
-
سری لنکا ‘ بارشوں و سیلاب سے 80,000 سے زائد افراد متاثر‘ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور
-
امریکہ اور کمبوڈیا کے درمیان پانچ روزہ بحری مشقوں کا آغاز
-
یمن، سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کی تعز کی جانب پیش قدمی
-
بھا رت :پنجائیت انتخابات میں مسلمانوں سے شادی کرنے والی دلت خواتین کامیاب ،اترپردیش میں بھی لوگوں نے مودی کا فرقہ پرستی کارڈ مسترد کر دیا
-
ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی اب کوئی گنجائش نہیں،نوازشریف ، تمام جمہوری قوتوں کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں مثبت سیاسی روایات کو فروغ دینا ہو گا ،سب کا ایجنڈا ملکی تعمیر و ترقی ہونا چاہیے ، پاکستان ... مزید
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورامریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور،آپریشن ضرب عضب اورافغانستان امن عمل بارے تبادلہ خیال
-
اسلام آباد، و زارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس،وزیرِداخلہ کا ایک روز قبل طویل دورانیے کیلئے ٹریفک بلاک کرنے پر ٹریفک پولیس پر اظہاربرہمی، کسی غیر ملکی مہمان کی آمد کو جواز بنا کر جڑواں شہروں کی ... مزید
-
نوازشریف حکومت کرنے نہیں بلکہ دکان چمکانے آتے ہیں، عمران خان،جدہ میں نواز شریف کی سٹیل ملز شان وشوکت سے چل رہی ہے مگر پاکستان کی سٹیل ملز کو بند کر کے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار کر دیا گیا ،میٹرو ... مزید
-
حکومت کسان پیکج کے ذریعہ کسانوں کو بھرپور فائدہ پہنچانے کیلئے بر ممکن کوشش کررہی ہے ، اسحاق ڈار ،کسان پیکج کے نفاذ کے بعد سے اب تک کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار
-
اسلامی نظریاتی کونسل کاسروگیسی کے خلاف فیصلہ‘ ایک لڑکی کے باپ نے شریعت کورٹ میں رجوع کرلیا
-
مرکزی بینک اندرونی آڈٹ کومضبوط بنانے کے لیے کام کررہا ہے تاکہ بین الاقوامی آڈیٹنگ معیارات اور بہترین طور طریقوں کے مطابق اس کا آزادانہ کردار ہو،گورنر اسٹیٹ بینک ، عالمی مالی بحران کے بعد اندرونی ... مزید
-
اسلام آباد ،وزارت داخلہ کا عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم ،مشہور گلو کار نے نے پاکستانی پاسپورٹ واپس کرکے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی
-
زین قتل کیس،سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائر اپیل کا ریکارڈ طلب کر لیا، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو آئین اور قانون سے بالا تر نہیں ہو سکتا،انسداد دہشت گردی عدالت نے معاملات کا قانون ... مزید
-
سول ملٹری تعلقات میں کشیدگی: اصل وجوہات سامنے آگئیں، وزیر اعظم، آرمی چیف کے مختلف ممالک، خاص طور پر ان کے نومبر کے پہلے ہفتے میں دورہ سعودی عرب اور اب امریکا کے دورے سے بالکل خوش نہیں ،وزیراعظم کے ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ ، گدھوں کی کھالوں کی سپرداری کے لئے چینی باشندے کی درخواست پر سماعت، وفاق اور پنجاب حکومتوں سے گدھوں کی کھالوں کی ایکسپورٹ پر عائد پابندی کا نوٹیفیکیشن ، چوری شدہ گدھوں کے تمام مقدمات ... مزید
-
سابق صدر زرداری نے سعودی عرب کے دباؤ پر اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر کو معزول کیا ،سعودی سفارتخانے کے مراسلے میں انکشا ف ،زرداری سے شکایت کی گئی تھی کہ یونیورسٹی ان امیدواروں کے مطابق نہیں چلائی جارہی ... مزید
-
فیصل آباد، اصغر علی بھولا قتل کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا،صوبائی وزیر قانون کے بیان سے ایس ایس پی آرپیشن عرفان الله خان مطمئن نہ ہوسکے، چند روز میں ایس ایس پی آپریشنز مقدمہ کے اہم مجرم نوید عرف کمانڈو ... مزید
-
میں اپنے سارے رشتے اپنے دین پر قربان کرتا ہوں، عبدالقادر ، عمر اکمل کے ساتھ ساتھ دو خاندانوں کو بھی بدنام کیا جا رہا ہے ، پی سی بی چیئرمین تک جن لوگوں نے عمر اکمل کے حوالے سے غلط خبریں پہنچائی ہیں ان ... مزید
-
شاہد آفریدی عمر اکمل کو پولیس کے ذریعے کلیئر کرانے کیلئے سرگرم ، پولیس حکام سے پس پردہ رابطوں کی کوششوں جاری ہے، ذرائع
-
نشے میں دھت بھارتی نژاد کینیڈین شہری واہگہ بارڈ پر بھارتی گیٹ کو توڑتا ہوا پاکستانی حدود میں داخل ، رینجرز نے تحویل میں لے لیا ،اس شخص کی ذہنی حالت درست نہیں ہے،بی ایس ایف حکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.