آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورامریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور،آپریشن ضرب عضب اورافغانستان امن عمل بارے تبادلہ خیال

منگل 17 نومبر 2015 08:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی فوج کے سربراہ اورچیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیاکے مطابق جنرل راحیل شریف سے امریکی فوج کے سربراہ جنرل مائیلی اورچیئرمین جوائنٹ جنرل آف سٹاف جوزف ڈولفورڈنے ملاقات کی ،دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی کے امور،آپریشن ضرب عضب اورافغانستان امن عمل سے متعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا