حکومت کاچاکلیٹ ، سگریٹ ، فریج سمیت 365سے زائد پرتعیش اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں رواں ہفتے اضافہ کا فیصلہ

پیر 16 نومبر 2015 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)حکومت نے چاکلیٹ ، سگریٹ ، فریج سمیت 365سے زائد پرتعیش اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں رواں ہفتے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور ایف بی آر کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایف بی آر حکام نے ملاقات میں ان سے بعض پرتعیش اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کی استدعا کی تھی جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے اشیاء کی فہرست کا جائزہ لیا اور جائزہ لینے کے بعد انہوں نے چاکلیٹ ، سگریٹ ، مہنگی غیر ملکی کھانے کی اشیاء سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایف بی آر رواں ہفتے نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے