سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری کی روک تھام ،غلط میٹر ریڈنگ اور بل کی بروقت وصولی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکے گا،سمارٹ میٹر سے بجلی چوری اور میٹر ریڈنگ کے غلط اندراج کو ختم کرنے میں مدد ملے گی،ذرائع وزارت پانی و بجلی

پیر 16 نومبر 2015 08:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو) اور لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) میں سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری کی روک تھام سمیت غلط میٹر ریڈنگ اور بل کی بروقت وصولی سمیت دیگر مسائل پر قابو پایا جا سکے گا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق 49 ارب روپے سے زائد کا سمارٹ میٹر منصوبہ جس کی منظوری ایکنک نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں دے دی تھی کے ذریعے سے بجلی چوری اور میٹر ریڈنگ کے غلط اندراج کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ بجلی صارفین کو میٹر ریڈرز حضرات کے دست و برد سے بھی روکنے میں معاون ثابت ہو گا۔ ذرائع کے مطابق سمارٹ میٹرز ایک کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس سے منسلک ہونگے جس میں میٹر ریڈنگ کمپیوٹرائزڈ طریقے سے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ بجلی چوری روکنے میں بھی معاون ثابت ہو گا اور میٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی صورت میں میٹرز بلاسٹ ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری صارف پر عائد ہو گی۔ ذرائع کے مطابق یہ میٹرز پہلے مرحلے میں آئیسکو اور لیسکو کے صارفین خصوصاً صنعتی علاقوں میں نصب کئے جائیں گے اور کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :