پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں‘ اعزاز چوہدری ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سرخرو ، داعش کے کسی بھی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سیکرٹری خارجہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 16 نومبر 2015 08:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) سیکرٹری خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں‘ پاکستان داعش کے کسی بھی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے پیرس میں دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سرخرو ہو رہا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خالف ہزاروں قیمتی جانیں قربان کی ہیں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور قیادت متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی کو داعش سے رابطہ رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ داعش سمیت کسی قسم کی انتہا پسندی پاکستان میں نہیں آنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :