20 ویں پاک ایران اقتصادی کمیشن کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی آمد کا بے تابی سے انتظار ہے،ایرانی سفیر ،اقتصادی کمیشن کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اجلاس بلانے کی تجویز

پیر 16 نومبر 2015 08:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ 20 ویں پاک ایران اقتصادی کمیشن کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی آمد کیلئے ایران بے تابی سے منتظر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات ایرانی سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اپنی الوداعی ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ایرانی سفیر نے اسحاق ڈار کو تجویز دی کہ ایران میں بیسویں پاک ایران اقتصادی کمیشن کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے اجلاس بلایا جائے اور اس میں تمام امور کا جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہ اکہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ ایران سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت ملکی امور اور خطے میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔