عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کوطلاق کے معاملے پر بیان بازی سے روک دیا ، ریحام خان کو طلاق انکا نجی معاملہ ہے پارٹی رہنماء اور میڈیا قیاس آرئیوں سے گریز کرے ، عمران خان

پیر 16 نومبر 2015 08:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کوطلاق کے معاملے پر بیان بازی سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویئٹر پر عمران خان نے اپنے پیغام میں پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ ریحام خان کو طلاق انکا نجی معاملہ ہے پارٹی رہنماء اور میڈیا قیاس آرئیوں سے گریز کریں ،بلاجواز قیاس ارئیوں کا سلسلہ اب ترک کر دیا جائے ، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو طلاق کے معاملے کو زیر بحث لانے سے اجتناب کرنے کی ہدیت کی ہے اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ انکی نجی زندگی کا احترام کرتے ہوئے قیاس آرئیاں نہ کرے ،من گھڑت باتیں انکے لیے باعث تکلیف ہیں ۔