اے پی ایم ایل 2018 ء کے عام انتخابات میں تیسری قوت کے طور پر سامنے آئے گی، پرویز مشرف

پیر 16 نومبر 2015 08:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ 2018 ء کے عام انتخابات میں ایک تیسری قوت کے طور پر سامنے آئے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرویز مشرف نے کراچی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کی ، سی ای سی اجلاس میں چاروں صوبوں کے صدور ‘ صوبائی آرگنائزرز ‘ اوور سنئیر عہدیداران سمیت دیگر نے شرکت کی۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ کے تمام سیاسی دھڑوں کے انضمام اور انہیں متحد کرنے اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی اور اقتصادی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کے اتحاد کے بعدجماعت 2018 ء کے الیکشن میں ایک بڑی قوت کے طور پر ابھرے گی۔