وفاقی حکومت کا دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی نگرانی کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ ، ٹاسک فورس کے سربراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ہونگے،وفاقی سیکرٹری داخلہ ،چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز ،آئی جیز شامل ہونگے

پیر 16 نومبر 2015 08:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی نگرانی کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،یہ ٹاسک فورس وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں قائم کی جائے گی ۔ اس ٹاسک فورس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ،چاروں صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز ،آئی جیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے ۔

ٹاسک فورس کا ہر 15روز میں جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں قومی ایکشن پلان کے نکات پر عملدرآمد پر صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر غور کیاجائے گا ۔ یہ ٹاسک فورس اپنی پندرہ روزہ رپورٹ وزیر اعظم پاکستان کو پیش کرے گی جس کے بعد وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اس معاملے کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی ایکشن پلان کے نکات میں عملدرآمد پر کسی انتظامی رکاوٹ کی نشاندہی ہو گی اس کو بھی دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان کی نگرانی کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،یہ ٹاسک فورس وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں قائم کی جائے گی ۔ اس ٹاسک فورس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ ،چاروں صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹری داخلہ ،آئی جیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران شامل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :