تحریک انصاف غربت کیخلاف جہاد کرے گی ، تعلیم عام کرینگے، عمران خان،کسانوں کی حالت سدھارنے پر خصوصی توجہ دیں گے، حکمران سرکاری وسائل اپنی ذاتی تشہیر اور بلدیاتی تشہیر پر خرچ کررہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کی جانے والی دھاندلی اور غنڈہ گردی کا جواب میانوالی کے عوام ووٹ اور عوامی مینڈیٹ کی طاقت سے دینگے،یہ لوگ ایمپائر کو ملا کر الیکشن کا میچ کھیلتے ہیں ایمپائر کو ملائے بغیر یہ کھیل نہیں سکتے آپ لوگوں نے کپتان کی طرح کھیلنا ہے اور آخری گیند تک کھیلنا ہے، ایک ظلم کا نظام ایک مظلوم کا نظام ظلم اور انصاف کے نظاموں کے درمیان مقابلہ ہے،میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب

پیر 16 نومبر 2015 08:17

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16نومبر۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف غربت کیخلاف جہاد کرے گی ،غربت ختم کرنے کیلئے تعلیم عام کرینگے، کسانوں کی حالت سدھارنے پر خصوصی توجہ دیں گے، حکمران سرکاری وسائل اپنی ذاتی تشہیر اور بلدیاتی تشہیر پر خرچ کررہے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کی جانے والی دھاندلی اور غنڈہ گردی کا جواب میانوالی کے عوام ووٹ اور عوامی مینڈیٹ کی طاقت سے دینگے،یہ لوگ ایمپائر کو ملا کر الیکشن کا میچ کھیلتے ہیں ایمپائر کو ملائے بغیر یہ کھیل نہیں سکتے آپ لوگوں نے کپتان کی طرح کھیلنا ہے اور آخری گیند تک کھیلنا ہے، ایک ظلم کا نظام ایک مظلوم کا نظام ظلم اور انصاف کے نظاموں کے درمیان مقابلہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اتوار کے روز تحصیل پپلاں کے مقام دوآبہ میں اپنے امیدواروں کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام اور استقبال کرنے والے ورکرز سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ملک میں ظلم اور ناانصافی کا نظام ہے جس کی وجہ سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوگیا ہے ، ملک میں جہاں دیکھیں طاقت ور ناجائز کام کروا سکتا ہے یہاں کوئی نظام نہیں ، طاقت ور ٹیکس نہیں دیتا ، اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں طاقت ور کو یہاں کا نظام پکڑ نہیں سکتا عام آدمی کا جائز کام نہیں ہوتا قانون طاقت ور کی مدد کرتا ہے اب عوام نئے پاکستان کی تلاش میں ہیں ہم سب مل کر حکومت میں آکر حکومت کرینگے ہمارا مقصد ظلم اور ناانصافی کے نظام کیخلاف جہاد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین نے بیس سال میں چالیس کروڑ کسانوں کو غربت سے نکال کر خاص طورپر چھوٹے کسانوں کی مدد کی ان کی غربت ختم کرنے کیلئے بجلی سستی دی معیاری بیچ دیئے جس سے پیداوار دگنا ہوگئی نواز شریف کی حکومت میں پاکستان کے کسانوں کے مسائل بڑھا دیئے گئے کسانوں کا برا حال بلکہ معاشی طورپر بدحال کردیا گیا ہے ایسا حل ان کا کبھی تاریخ میں نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ ہمارے بدحال سانوں کے بارے میں کہا کہ ان کو ٹربائن بجلی کا ایک یونٹ چوبیس روپے میں دیا جاتا ہے کسانوں کی بدحالی سے مزید غربت بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سو ارب روپے میٹرو پر خرچ نہ کرتا صرف سوا ارب کسانوں کی حالت بہتر بنانے پر خرچ کردیتا تو آج دیہات میں انقلاب آجاتا انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کسانوں کی حالت سدھارنے پر خصوصی توجہ دے گی غربت کیخلاف جہاد کرے گی غربت ختم کرنے کیلئے تعلیم عام کرے گی نمل کالج کے ایک ایک تعلیم یافتہ نوجوان طالبعلم کو تعلیم مکمل کرنے کیلئے ساٹھ سے ستر ہزار روپے نوکری ملتی ہے ماڈرن تعلیم جدید تعلیم جو باہر سے ملتی ہے یہاں دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتالوں کی حالت ٹھیک کرینگے ہسپتالوں اور پولیس کے نظام کو ٹھیک کرنا ہے ۔

انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ کے پی میں مخالف کیخلاف جھوٹا پرچہ نہیں کاٹا گیا ایس ایچ او پٹواریوں ایل ڈی اے کے بل بوتے پر سیاست کرنے والا صوبہ کے پی کے کا مقابلہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے الیکشن میں تحریک انصاف کے بارہ ورکرز کو شہید کیا گیا یہ کون سا الیکشن ہے صوبہ کے پی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے وزیر کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں میرے کارکنوں کا نظام لاکردیکھا دونگا ظالموں سے لوگوں کو آزاد کراؤنگا انہوں نے انیس نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کسی کیخلاف نہیں آنا ڈرانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جائے گا تمام ناجائز حربو ں کو ناکام بنانے کیلئے ووٹرز اور خاص طور پر خواتین کو نکالنا ہے انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ لوگ ایمپائر کو ملا کر الیکشن کا میچ کھیلتے ہیں ایمپائر کو ملائے بغیر یہ کھیل نہیں سکتے آپ لوگوں نے کپتان کی طرح کھیلنا ہے اور آخری گیند تک کھیلنا ہے انہوں نے کہا کہ ایک ظلم کا نظام ایک مظلوم کا نظام ظلم اور انصاف کے نظاموں کے درمیان مقابلہ ہے عمران خان نے دوآبہ پپلاں کے کامیاب جلسے پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا عمران خان ایک بہت بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کندیاں اور میانوالی ہپنچے راستے میں ہزاروں تحریک انصاف کے ورکرز اور لوگوں کا زبردست استقبال کیا گیا اور نعرے لگائے گئے اور دھمالیں ڈالیں گئیں ۔

دریں اثناء عمران خان نے موسی خیل چوک پر ہزاروں استقبال کرنے والے تحریک انصاف کے ورکرز عہدیداران اور بلدیاتی اداروں سے انتہائی مختصر خطاب کرتے ہوئے کیا نواز شریف اورشہباز شریف حکومتیں سرکاری وسائل اپنی ذاتی تشہیر اور بلدیاتی تشہیر پر خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نندی پور پراجیکٹ کی میٹرو پراجیکٹس بھی احتساب کا تقاضا کرتے ہیں شریف برادران کو میانوالی کے باشعور عوام دینگے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بلے باز کو ووٹ نہیں دیتا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کی جانے والی دھاندلی اور غنڈہ گردی کا جواب میانوالی کے عوام ووٹ اور عوامی مینڈیٹ کی طاقت سے دینگے عمران خان کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ان کو چھدر چوک ہجیراں چوک ، ہر لوٹی موڑ حافظ والا کے مقامات پر تحریک انصاف کے ہزاروں ورکرز جوان اور امیدواران ان کی حمایتوں نے زبردست استقبال کیا موسی خیل میں تحریک انصاف کے تین چار یوسی کے امیدوار کو تحریک انصاف کے ٹکٹ نہ ملنے پر اپنے تیس چالیس جماعتوں کے ساتھ تحریک انصاف میانوالی کے ضلعی آرگنائزر امجد خان کیخلاف چند سیاہ جھنڈیاں اٹھا کر احتجاج کررہے تھے کہ ان کے ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم میں ناانصافی ہوئی ہے اس احتجاج کو عمران خان پسند نہ کیا اور خطاب میں کہا کہ بلے کے علاوہ کسی بلے باز کوووٹ نہیں دینا