کرکٹر عمر اکمل کو بچانے کے لئے ن لیگ کا اعلیٰ عہدے دار متحرک ،حیدر آبا د پولیس کی ڈیوٹیاں لگ گئیں،نجی ٹی وی کا دعوی

اتوار 15 نومبر 2015 10:11

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک طرف ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کے حیدر آباد کے ایک گھر میں ”غیر اخلاقی سکینڈل“ سامنے آنے پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا اور شوکاز نوٹس جاری کیا تو دوسری طرف عمر اکمل کو بچانے والے بھی اپنی کوششوں میں مصروف ہیں ،نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمر اکمل پی سی بی کی جانب سے نوٹس ملنے اور میڈیا پر خبریں چلنے کے فوری بعد اپنے کلب آرگنائزر کے پاس پہنچے جنہوں نے اسلام آباد میں موجود ن لیگ کے ایک اعلیٰ عہدے دار سے بات کر کے عمر اکمل کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرنے کو کہا جس پر ن لیگ کے عہدے دار نے ایک اہم شخصیت کا فون سندھ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کو کرایاجس نے مذکورہپولیس افسر سے بات کی اور کہا کہ عمر اکمل ایک نوجوان اور ٹیلنٹیڈ کھلاڑی ہے اس مسئلے کو زیادہ ہوا نہ دی جائے ،نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد سے اہم ٹیلی فون کال آنے کے بعد سندھ پولیس کے اعلیٰ افسر نے ایس ایس پی حیدر آباد کو فون کر کے مدعی سے معاملات حل کرنے اور کسی صورت بھی عمر اکمل کے خلاف ثبوت پی سی بی کے پاس نہ پہنچنے کا حکم دیا جس پر ایس ایس پی حیدر آباد عمر اکمل کو بچانے کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :