رحیم یارخان،غلطی سے سرحد پارکر نے والے 3کمسن بچوں اور ایک نوجوان کو بھارتی حکام نے 2ماہ بعد پاکستان کے حوالے کردیا،پیاروں کے گھر وں میں پہنچنے پراہلخانہ کی جانب سے خوشی کا اظہار

اتوار 15 نومبر 2015 10:11

رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء)غلطی سے بھارتی سرحد پارکرجانے والے رحیم یار خان کے 3کمسن بچوں اور ایک نوجوان کو بھارتی حکام نے 2ماہ بعد ہفتہ کے روز پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ،پیاروں کے گھر وں میں پہنچنے پراہلخانہ کی جانب سے خوشی کا اظہار ۔تفصیل کے مطابق 2ماہ قبل بھارتی بارڈر کے نزدیک واقع ڈاڈی کرم خاتون کے مزار پر زیارت کیلئے جانے والے 3کمسن بچے محمد سلیم ، ساجن، سانول جن کا تعلق رحیم یار خان کے نواحی چکوک 250پی ،249پی اور247پی سے ہے کے علاوہ 24سالہ گلشن اقبال کارہائشی نبیل حیدرواپسی پر راستہ بھول جانے کے باعث غلطی سے بھارتی سرحد پار کرگئے تھے جنہیں بھارتی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا اور کافی عرصے تک ان بچوں کے والدین انہیں تلاش کرتے رہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل ان بچوں کے گھر والوں کو آگاہ کیا جس کے بعد ان بچوں کے والدین نے رینجرز کے ذریعے اپنے بچوں کی واپسی کی کوشش شروع کی جس پر گزشتہ روز بھارتی حکام نے اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں کمسن بچوں سمیت24 سالہ نوجوان کو بارڈر ایریا کے نزدیک پاکستانی رینجرز کی چوکی جاڑا پر تعینات رینجرز حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں کمسن بچوں اور نوجوان کو پولیس کی مدد سے ورثاء کے حوالے کردیا۔غلطی سے بھارتی سرحد کرا س کر جانے والے تینوں کمسن بچوں اور نوجوان کے گھروں میں پہنچنے پر ورثاء کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا اور جذبہ خیر سگالی کے تحت بچوں اور نوجوان کو واپس بھجوائے جانے پر بھارتی حکام کے ساتھ ساتھ پاک رینجرز کے کردار کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :