پاکستان سے بھارت کو ترسیلات زر کی مد میں 85 کروڑ سے زائد کی رقم منتقلی کا انکشاف، عالمی بنک کی رپورٹ سینیٹ پیش حکومتی اعداد و شمار سے مختلف نکلے

اتوار 15 نومبر 2015 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15نومبر۔2015ء) پاکستان سے بھارت کو گزشتہ مالی سال 2014-15 کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 85 کروڑ سے زائد کی رقم منتقل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ عالمی بنک کی رپورٹ حکومت کی جانب سے جمعہ کو ترسیلات زر کے حوالے سے سینٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کی نفی کرتے ہیں ۔عالمی بنک نے 2014 میں ترسیلات زر کی مد میں پاکستان سے بھارت جانے والا 4 کھرب روپے سے زائد بتائی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں دستیاب دستاویزات کے مطابق پاکستان سے بھارت کو گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 85 کروڑ روپے سے زائد رقم بجھوائی گئی ہے ۔ دریں اثناء عالمی بنک نے ترسیلات زر کے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2014 میں پاکستان سے بھارت کو جانے والی رقم 4 کھرب روپے سے زائد ہے اس حوالے سے حکومت اور عالمی بنک کے اعداد و شمار میں واضح تضاد ہے ۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بنک نے عالمی بنک کے اعداد و شمار کی تردید کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :